Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قائد تحریک الطاف حسین نے حقیقت پسندی و عملیت پسندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مہاجروں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکی، ایم کیوایم برطانیہ کہ آرگنائزر ہاشم اعظم
متحدہ قومی موومنٹ کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ ویسٹ لندن یونٹ میں اجلا س منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایم کیوایم یوکے کی آرگنازنگ کمیٹی کے ارکان ،ویسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔اجلا س سے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اول روز سے ہی سیاست بر ائے خدمت کوعملی شکل دی کی اور غریب متوسط طبقہ کی عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول لئے جدوجدکی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ ہمیشہ اس کے خلاف برسرپیکا ر رہی ہے
Read More    Posted on: 12 Mar 2019
11مارچ 2015ء کونائن زیروپر مارے جانے والا چھاپہ اور جواں سال وقاص علی شاہ کی شہادت ریاستی ظلم وبربریت کی ایسی داستان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی میں کیاجانے والاریاستی آپریشن قیام امن کے لئے نہیں بلکہ مہاجروں اورغریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کے لئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں عزیزآبادسے اٹھنے والی تحریک ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرچھاپے اورجواں سال کارکن وقاص علی شاہ کی رینجرزکی فائرنگ سے شہادت کے واقعہ کے چارسال پورے ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے مہاجرحقوق کی تحریک نے جنم لیاااورقائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اسی دن سے مہاجردشمن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے ریاستی آپریشن جاری ہے۔ 19جون 1992ء سے ایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والاباقاعدہ 
Read More    Posted on: 10 Mar 2019
پاکستان کاموجودہ وفاق ملک میں آبادنسلی ولسانی اکائیوں کے حقوق اورمحرومیوں کے مسئلے کوحل نہیں کرسکتا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کاموجودہ وفاق ملک میں آبادنسلی ولسانی اکائیوں کے حقوق اورمحرومیوں کے مسئلے کوحل نہیں کرسکتا لہٰذا وقت آگیاہے کہ امریکہ کی ریاستوں کی طرح پاکستان میں خودمختار ر یاستیں قائم کی جائیں ، ہرر یاست کااپنااپناجھنڈاہواوروہ اپنے اپنے معاملات چلانے میں مکمل طورپرخودمختارہوں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کوکینیڈاکے مقامی ٹی وی چینل ’’ ٹیگ ٹی وی ‘‘ کے پروگرام ’’ لائیو ود انیس فاروقی ‘‘ کے لئے ممتازاینکرانیس فاروقی کودیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2019
موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں بلکہ پنجابستان ہے، فوجستان ہے،ہاشم اعظم
متحدہ قومی موومنٹ کے 36ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ نارتھ لندن یونٹ میں اجلا س منعقد کیا گیا جس میں 23مارچ 2019ء بروز ہفتہ کو منعقد ہ پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے اراکین ،نارتھ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شریک کی۔ اجلاس کے شرکا ء سے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائز ر ہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پنجابی اسٹیبلشمنٹ او ل روز سے ہی ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہے
Read More    Posted on: 07 Mar 2019
موجودہ پاکستان دراصل پنجابستان ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کاپارلیمنٹ میں یہ بیان کہ ’’ جنگ ہوتی ہے تواس کاسب سے زیادہ نقصان دونوں طرف کے صرف پنجابیوں کاہوتاہے ‘‘یہ ثابت کرتاہے کہ موجودہ پاکستان دراصل پنجابستان ہے اورپنجابستان کی نظرمیں مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں اوردیگرمظلوم قوموں کی کوئی حیثیت نہیں ہے لہٰذامہاجر،بلوچ ،پشتون اوردیگرمظلوم قومیں کسی خوش فہمی میں نہ رہیں اور اپنی بقاء کاسامان کریں۔ انہوں نے یہ بات آج سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے اہم خطاب میں کہی
Read More    Posted on: 03 Mar 2019
سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنوں کے بارے میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم اور بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے جمعہ 22، فروری 2019ء کو کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکرایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹریونٹ 38 کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189 کے کارکن محمد رضا اور نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن سجاد کوگرفتارکرلیاتھا جوکہ تاحال رینجرز کی حراست میں ہیں۔
Read More    Posted on: 25 Feb 2019
دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا۔۔۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا،یہ نظریہ دراصل انگریزوں نے انڈیا کے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کے لئے متعارف کرایاتھا ، میں تمام علماء،مبلغین، دینی مفکرین اورمؤرخین کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ جب چاہیں اس بارے میں مجھ سے مناظرہ کرلیں،اگروہ ثبوت وشواہد کے ساتھ مجھے شکست دیدیں تومیں ان کے ہاتھ پربیعت کرلوں گااوراگروہ ہارجائیں توانہیں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے میراشاگرد بننا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات کارکنوں اورہمدردوں سے سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے خطاب میں کہی۔
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
رینجرزنے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدرضااور نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹریونٹ 38کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر یونٹ 189 کے کارکن محمدرضااورنارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں پر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیاہے او رانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
لندن میں ایم کیوایم کا 35واں یوم تاسیس 23 ، مارچ2019ء کومنایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس23، مارچ2019ء کو لندن میں تنظیمی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 18، مارچ2019ء کو ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جائے
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کی وفد کے ہمراہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سرابرہ نواب براھمداغ بگٹی سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے جینوا میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ براھمداغ بگٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے قانونی مشیرعادل غفار ایڈوکیٹ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی بھی موجود تھے

Read More    Posted on: 24 Feb 2019
News 881 to 890 of 12991

Urdu News Archive