Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

افغانستان کے ساتھ لڑائی فوری بندکی جائے ،سفارتی راستہ اختیار کرکے صورتحال کونارمل کیاجائے۔الطاف حسین


 افغانستان کے ساتھ لڑائی فوری بندکی جائے ،سفارتی راستہ اختیار کرکے  صورتحال کونارمل کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/20/2024

 افغانستان کے ساتھ لڑائی فوری بندکی جائے ،سفارتی راستہ اختیار کرکے
 صورتحال کونارمل کیاجائے۔الطاف حسین
پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں کشیدگی جنگ کی شکل اختیار کررہی ہے
 افغانستان کے ساتھ جنگ کسی بھی طرح پاکستان کے مفاد میں نہیں 
افغانستان سے لڑائی کا سلسلہ پاکستان کو نقصان پہنچائے گا۔الطاف حسین
 خدارا بچے کچھے پاکستان کوبچائیں، کسی دوسرے ملک کے مفاد کیلئے فیصلے نہ کریں
 جرنیلوںسے کہتاہوںسیاست میں پڑنے کے بجائے ملک کوبچانے کی تدبیر کریں
 پاکستان کی بقاء کیلئے پوری قوم کو اعتماد میں لیں، سیاسی اکابرین کو آن بورڈ لیں،
میں پاکستان کومضبوط بناسکتا تھا لیکن آپ نے مجھے کھڈے لائن لگادیا
پاکستان کی تباہی او رموجودہ صورتحال کے ذمہ دار آپ ہی ہیں
 ملک کی بقا کیلئے لانگ ٹرم فیصلے کریں ، شارٹ ٹرم فیصلوںسے قومیں نہیں چلا کرتیں  
  ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ٹک ٹاک پر اسٹڈی سرکل میں گفتگو
لندن… 20مارچ 2024ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ کسی بھی طرح پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، اس لڑائی کوفوری بندکیاجائے اورسفارتی راستہ اختیارکرکے صورتحال کونارمل کیاجائے ۔ انہوںنے یہ بات منگل کی شب ٹک ٹاک پر اپنے اسٹڈی سرکل کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
جناب الطاف حسین نے 17ویںاسٹڈی سرکل میں افغان جنگ او راس کے مضمرات پر تفصیلی گفتگو کی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 70کی دہائی میں امریکہ اورروس کے مابین سردجنگ کے دوران روس کوافغانستان سے نکالنے کے لئے امریکہ اورمغربی طاقتوں کی ایماء پر جہادکاسلسلہ شروع کیاگیااوراس کے لئے پاکستان نے فرنٹ اسٹیٹ کاکرداراداکیا، پاکستان بھرمیں بڑے پیمانے پر جہادی مدرسے قائم کئے گئے ،پاکستان سے نوجوانوںکوٹریننگ دے کرروس کے خلاف جہاد میں استعمال کرنے کے لئے افغانستان بھیجاجاتارہا، بیرونی مفادات کے لئے کی گئی اس جنگ کے نتیجے میں نہ صرف افغانستان تباہ ہوگیا، ہزاروںافغان شہری جاںبحق ہوئے بلکہ پاکستان کے ہزاروںنوجوان بھی جاں بحق ہوئے ، پاکستان دہشت گردی کاشکارہوا۔ پاکستان میں ہیروئن متعارف ہوئی ، ملک میںکلاشنکوف اور دیگر جدید اسلحہ کی ریل پیل ہوئی۔ عالمی طاقتوں کے مفادات کے لئے پاکستان کی فوجی اشرافیہ کی جانب سے کئے گئے ان فیصلوں سے پاکستان ناقابل تلافی نقصانات سے دوچارہوا ، پاکستان کودرپیش خطرات اور موجودہ داخلی حالات فوجی اشرافیہ کی انہی پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان کی افغان پالیسی ماضی میں بھی بیرونی طاقتوں کے مفادات کے زیراثررہی ہے اورآج بھی بیرونی طاقتوں کے مفادات کوہی پیش نظررکھاجارہاہے جس کی وجہ سے پاکستان اورافغانستان کے باہمی تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اورآج یہ کشیدگی جنگ کی شکل اختیار کررہی ہے۔جناب الطاف حسین نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحد پر ہونے والی لڑائی اورحملوںپر تشویش کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کی فوجی ہائی کمان کو مخاطب کر کے کہاکہ افغانستان سے لڑائی فوری بند کی جائے ، یہ کسی بھی قیمت پر پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ، افغانستان سے جنگ کا سلسلہ پاکستان کوبہت نقصان پہنچائے گا۔ لہٰذا افغانستان سے لڑائی کاراستہ اختیارکرنے کے بجائے معاملات کے حل کے لئے سفارتی طریقے اختیارکئے جائیں اوراس لڑائی کوفوری بندکریں۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کے فوجی جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میری آپ سے درخواست ہے کہ خدارابہت کچھ ہوگیا ہے ، خدارا بچے کچھے پاکستان کوبچائیں، کسی دوسرے ملک کے مفاد کے لئے فیصلے نہ کریں، سپرپاورز کے مفادات کے لئے اقدامات کرنے کا سلسلہ بند کریں۔آپ نے سی پیک کوکھڈے لائن لگادیاہے، کل اگرچائناسپرپاوربن گیاتو آپ کے دہرے کردار کے بارے میں کیاسوچے گا؟ پاکستان کی عسکری قیادت کو سوچنا ہوگا کہ اگر کل آئی ایم ایف ، ورلڈبینک، امریکہ اورسعودی عرب کی امداد اور قرضوں کاوینٹی لیٹر نکال دیا گیا تو کیا ہوگا؟جناب الطاف حسین نے فوجی جرنیلوں سے کہاکہ سیاست میں پڑنے کے بجائے ملک کوبچانے کی تدبیر کریں، پاکستان کی بقاء اورسلامتی کے لئے پوری قوم کو اعتماد میں لیں،ملک کے سیاسی اکابرین کو آن بورڈ لیں،میں پاکستان کومضبوط بناسکتا تھا، اپنی صلاحیتیں پاکستان کی بہتری اوراستحکام کے لئے بروئے کارلاسکتاتھا لیکن آپ نے مجھے کھڈے لائن لگادیا۔پاکستان کی تباہی او رموجودہ صورتحال کے
 ذمہ دار آپ ہی ہیں مگرآپ ہی ملک کی بقاء کاسامان کرسکتے ہیں کیونکہ عسکری طاقت  آپ کے پاس ہے ۔ جناب الطاف حسین نے عسکری قیادت سے کہاکہ ملک کی بقا اوراستحکام کے لئے شارٹ ٹرم اورایڈہاک بنیادوںپر فیصلے کرنے کے بجائے لانگ ٹرم فیصلے کریں ، شارٹ ٹرم فیصلوںسے قومیں نہیں چلاکرتیں۔ 


12/21/2024 11:36:10 PM