Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے علاو ہPTI کے ذمہ داروں ، کارکنوں ،مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، خواتین ، صحافیوں، یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی شرکت کی


لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے علاو ہPTI کے ذمہ داروں ، کارکنوں ،مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، خواتین ، صحافیوں، یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی شرکت کی
 Posted on: 3/25/2024
لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع
اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے علاو ہPTI کے ذمہ داروں ، کارکنوں ،مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، خواتین ، صحافیوں، یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی شرکت کی 
مہمانوں نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً ملاقات کی ،انکے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے
پنڈال ایم کیوایم کے کارکنوںکے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا

لندن۔۔۔24، مارچ2024ئ
ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع لندن میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام 40 ویں یوم تاسیس کا اجتماع لندن کے علاقے ایجوئیر کے مقامی ہال میں منعقد کیاگیا جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، لندن کے مختلف یونٹوں کے علاوہ مانچسٹر، برمنگھم ، بریڈفورڈ، شیفیلڈ، نوٹنگھم اور دیگر چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوںنے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع میں برطانیہ میں مقیم پی ٹی آئی کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، خواتین ، صحافیوں، یوٹیوبرز اور معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پنڈال میں جناب الطاف حسین کی تصاویر لگائی گئی تھیں جبکہ پنڈال کے چاروں جانب لگائے گئے بینرز پر یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات تحریر تھے اور پنڈال کے داخلی راستوںکو ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیا تھا۔ اسٹیج پر لگائی گئی اسکرین پر 
  A long Journey toDestination
Celebration of 40th Foundation Day of MQM
withFounder Leader Atlaf Hussainتحریر تھا۔
ایم کیوایم کے یوم تاسیس کا باقاعدہ آغاز افطار ڈنرکے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن راشد اللہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ایم کیوایم کے سینئرکارکنان محسن سعید اور محترمہ ماہ رخ فاروق نے کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ارشدحسین،سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم ،شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ نوین یاسمین ، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ،جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد، رکن ندیم شیخ ، ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے انچارج اطہرعزیز، ایم کیوایم ایسٹ لندن کے یونٹ انچار معین احمد، ساؤتھ لندن یونٹ کے انچارج امتیازانصاری اورایم کیوایم مانچسٹر کے یونٹ انچارج جوادنے بھی اظہارخیال کیا۔ اس دوران وقفے وقفے سے ایم کیوایم کے کارکنان پرجوش نعرے لگاکراپنے والہانہ جوش وخروش اور جناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کااظہارکرتے رہے ۔ جناب الطاف حسین جب پنڈال میں تشریف لائے تو شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر اور زبردست تالیاں بجاکر جناب الطاف حسین کااستقبال کیا اور فلک شگاف نعرے لگائے ۔اجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم موضوعات پر اظہارخیال کیااور اپنے خطاب کے اختتام پرمعرکة الآرا نظم ''وفاکروگے ، وفاکریںگے '' اپنے روایتی پرجوش انداز میں پڑھی جسے شرکاء نے بے حدسراہا ۔ بعدازاں مہمانوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً ملاقات کی ، انکے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے ۔ اس موقع پر بعض مہمانوںنے جناب الطاف حسین کو گلدستے اور دیگر تحائف بھی پیش کیے۔ تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ 
٭٭٭٭٭


































12/21/2024 11:10:45 PM