Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوٹیوبر حیدرمہدی مجھ پر بہتان تراشی کی وضاحت کریں، بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، الطاف حسین


یوٹیوبر حیدرمہدی مجھ پر بہتان تراشی کی وضاحت کریں، بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، الطاف حسین
 Posted on: 3/25/2024
یوٹیوبر حیدرمہدی مجھ پر بہتان تراشی کی وضاحت کریں، بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، الطاف حسین
 وطن کی حفاظت کیلئے رقوم لینا حب الوطنی نہیں ہے ،الطاف حسین

لندن۔۔۔ 24، مارچ2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف یوٹیوبر حیدرمہدی سے کہاہے کہ وہ مجھ پر بہتان تراشی کی وضاحت کریں بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ 
یہ بات جناب الطاف حسین نے لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہاکہ آج بروزہفتہ حیدرمہدی صاحب نے یوٹیوب پراپنے ایک پروگرام میں مجھ پر یہ جھوٹا الزام لگایاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نےپنے 
دور میںجن سیاستدانوں میں کروڑوں روپے بانٹے ان میں الطاف حسین بھی شامل ہیں اورانہوں نے بھی جنرل اسلم بیگ سے پیسے لیے۔ 
جناب الطاف حسین نے حیدرمہدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ پاکستان نہیں جاسکتے تو آپ جنرل(ر) مرزااسلم بیگ کو ٹیلی فون کرکے کہیں کہ وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ انہوںنے 50 لاکھ روپے جس بریگیڈئیر کے ہاتھ بھیجے تھے کیا الطاف حسین نے وہ رقم لی تھی؟
انہوںنے کہاکہ الطاف حسین بہت سے جرنیلوں اور بریگیڈئیرز کی بھیجی گئی بھاری رقوم کو ٹھکراچکا ہے اور اس وقت بھی الطاف حسین نے یہ رقم لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ میری دوستی وطن کی خاطر ہے اورجہاں اس دوستی میں پیسہ آیاوہاں حب الوطنی مشکوک ہوجائے گی ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ وطن کی حفاظت کیلئے رقوم لینا حب الوطنی نہیں ہے ، یہ ہرشہری کی ذمہ داری ہے کہ اگر ملک کی سلامتی کی بات آئے تو اسے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرمہدی کا پروگرام نجانے کتنے لوگوںنے سنا ہوگا اور ان کے عائد کردہ الزام پر میں کہاں کہاں جاکر وضاحت کروں گالہٰذا حیدرمہدی صاحب اگلے پروگرام میں اپنے اس الزام کی وضاحت کریں اور اگرانہوں نے ایسا نہیں کیا تو میرے وکلاء کی ٹیم یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ انہیں الزام ثابت کرنے کیلئے عدالت میں بلایاجائے ۔ 
٭٭٭٭٭

12/21/2024 11:35:14 PM