ایم کیوایم کے 40ویں یوم تاسیس کا اجتماع کل بروز ہفتہ لندن میں ہوگا
اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین خطاب کریںگے
لندن … 22 مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ لندن میں ہوگا۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین خطاب کریںگے۔اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئر کے Canons Hall واقع 1-17 Wembrough Road, Stanmore HA7 2DD میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے تیاریاںجاری ہیں۔مہمانوںکو اجتماع کے دعوت نامے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ایم کیوایم برطانیہ نے اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میںمختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی کی زیرصدارت ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی اورچیپٹرز کے ذمہ داران وکارکنان کاایک اجلاس ہوا۔ ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے یوم تاسیس انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔