Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا 40 واں یوم تاسیس18 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کا 40 واں یوم تاسیس18 مارچ کو پاکستان سمیت  دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا
 Posted on: 3/19/2024
متحدہ قومی موومنٹ کا 40 واں یوم تاسیس18 مارچ کو پاکستان سمیت
 دنیا بھرمیں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا

لندن۔۔۔ 19، مارچ2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کا 40 واں یوم تاسیس گزشتہ روز18 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جوش وخروش سے منایاگیا، دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان نے مختلف تقاریب منعقد کیں، بانی وقائد جناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفاکی تجدید کی اور یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اور چھاپوں گرفتاریوں کے باوجود کراچی ، حیدرآباد،ٹنڈوالہیار، میرپور خاص، ٹنڈوجام، ٹنڈوآدم، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑ، عمرکوٹ اور سندھ کے دیگر شہروں ، قصبوں اور گاؤں گوٹھوں کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میںبھی وفاپرست کارکنان اورہمدردوں کے گھروںپر18، مارچ 2024ء کو ایم کیوایم کے40 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں چھوٹی بڑی تقریبات منعقد ہوئیںجن میں نوجوان کارکنان کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹے گئے، ایک دوسرے کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی گئی اورجناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔ 
 کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ مختلف شہروں کی شاہراہوں، چوراہوں اور بازاروںمیں یوم تاسیس کی مناسبت سے بینرز اورپوسٹرز لگائے گئے تھے جن پرایم کیوایم بانی وقائد جناب الطاف حسین کیلئے تہنتی پیغامات درج تھے جبکہ 40 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد کے سلسلے میں وال چاکنگ بھی کی گئی۔
اسی طرح ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، جرمنی ، پرتگال اور مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں بھی ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ ایم کیوایم برطانیہ کے تحت ذمہ داران اورکارکنان نے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںیوم تاسیس کا کیک کاٹااور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور پرجوش نعروں کے ذریعے اپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ 
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں بھی ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی،کارکنان نے کیک کاٹا اورایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ 
ایم کیوایم کے یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وفاپرست کارکنان وعوام کی جانب سے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر بھی زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا،یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اورٹوئٹر پر یوم تاسیس کی مناسب سے وڈیوز، پوسٹرز ، جناب الطاف حسین کی تقاریر کے کلپ اور تہنتی مبارکباد کے پیغام کی بھرمار دیکھنے میں آئی ۔ اس موقع 
پر ایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی ہیش ٹیگ #MQM40YearsWithAltaf  بھی جاری کیاگیاتھا جوکہ پاکستان میں مسلسل ٹرینڈ کرتا رہا۔ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں اور چیپٹرز کی جانب سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔
دریں اثناء پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان اور ہمدردوںنے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ای میل اور ٹیلی فون کرکے جناب الطاف حسین کو یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ 
علاوہ ازیںایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع لندن کے مقامی ہال میں بروزہفتہ مورخہ23 ، مارچ2024ء کو منعقد کیاجائے گا جس سے جناب الطاف حسین خطاب کریں گے ۔ 
٭٭٭٭٭


12/21/2024 11:46:46 PM