الطاف بھائی کے نظریے کوختم کرنے کی کوششیں کرنے والی طاقتیں شکست کھاگئی ہیں ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
الطاف حسین کانظریہ چوتھی نسل میں منتقل ہوچکا ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ریاستی جبروستم نہ توسچے نظریہ کوختم کرسکتا ہے اورنہ ہی نظریہ دینے والے کی محبت کولوگوںسے نکالاجاسکتاہے۔قاسم علی رضا
اصل ایم کیوایم وہی ہے جسکے قائد جناب الطاف حسین ہیں۔ارشدحسین
جو ایم کیوایم کوختم کرنے آئے تھے وہ ختم ہوگئے ۔سفیان یوسف
الطاف بھائی کاچیپٹرکلوز کرنے کے دعو یداروں کاچیپٹرکلوز ہوگیا۔ہاشم اعظم
کچھ بھی ہوجائے ،ہم الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑیںگی۔یاسمین نوین
ہم پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ہم نے قائد نہیں بدلا۔سہیل خانزادہ
لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
اجتماع سے حفیظ احمد، محسن سعید،عبدالحفیظ،ندیم شیخ ، اطہرعزیز، معین احمد، امتیازانصاری ، محمد جواداورمحترمہ ماہ رخ فاروق نے بھی اظہارخیال کیا
لندن …24 مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کانظریہ آج مہاجروںکی چوتھی نسل میں منتقل ہوچکا ہے ، وہ قوتیں جوالطاف بھائی اوران کے نظریے کوختم کرناچاہتی تھیں وہ شکست کھاگئی ہیںاورقدرت نے الطاف بھائی کوعزت وسربلندی سے سرفراز کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین سے قبل مہاجروںکی کوئی شناخت نہیں تھی، دیگرقومیںانہیں طرح طرح کے تضحیک آمیزناموںسے پکارتی تھیں ، مہاجروں کے حقوق کے لئے کوئی بولنے والانہیںتھا، قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروںکوشناخت دی ، انہیں متحد کیا، مہاجروں کے حقوق کے لئے ایم کیوایم قائم کی اوربرسوں جدوجہد کرکے ایم کیوایم کوپاکستان کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت بنادیا، قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پورے ملک میں پھیل رہاتھااسی لئے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا، اس میں گروپ بنائے گئے لیکن الطاف بھائی کانظریہ ختم نہیں کیاجاسکااوران کی محبت آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی جبروستم نہ توسچے نظریہ کوختم کرسکتا ہے اورنہ ہی نظریہ دینے والے کی محبت کولوگوںسے نکالاجاسکتاہے۔انہوں نے اس موقع پر بانی وقائدتحریک جانب الطاف حسین کے بارے میںاپنے خوبصورت اشعاربھی پیش کئے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ اصل ایم کیوایم وہی ہے جس کے قائد قائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ قائدتحریک الطاف حسین غدارہیں اور نہ مہاجرغدار ہیں ، نہ دیگرمظلوم قوموں کے لوگ غدار ہیں، غداروہ ہیں جوہم پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کو40سال ہوگئے ، جولوگ ایم کیوایم کوختم کرنے آئے تھے وہ خود ختم ہوگئے ، قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم موجود ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے کن ہاشم اعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق کے لئے اے پی ایم ایس او بنائی،18مارچ 1984ء کوایم کیوایم قائم کی، اسٹیبلشمنٹ نے اس ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوششیں کیں، آپریشن کئے ،قائدتحریک الطاف حسین کاچیپٹرکلوز کرنے کے دعوے کئے لیکن چیپٹرکلوز کرنے کے دعوے کرنے والوں کاخود کاچیپٹرکلوز ہوگیا۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین نے اس موقع پر کہاکہ تحریک کی ماؤںبہنوں نے اس تحریک میں بہت قربانیاں دیں،ہم ماؤںبہنوںکاآج بھی یہ عزم ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑیںگے اوران کے شانہ بشانہ چلتے رہیںگے۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے نوجوانی میں تحریک شروع کی، ایم کیوایم بناکرملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوپیغام دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے اٹھیں اوراپنی صفوں سے قیادتیں نکالیں۔یہی ان
کاجرم تھا۔اسی پاداش میں 19جون 1992ء کوشروع ہوا وہ آج بھی جاری ہے ۔ہم پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ہم نے اپناقائد نہیں بدلا۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ جرنیلوںکوہوش کے ناخن لیناچاہیے اورقائدتحریک الطاف حسین پر پابندی ختم کرناچاہیے۔ اجتماع سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد، رکن ندیم شیخ ،عبدالحفیظ، ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کے انچارج اطہرعزیز، ایم کیوایم ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج معین احمد، ساؤتھ لندن یونٹ کے انچارج امتیازانصاری اورایم کیوایم مانچسٹر کے یونٹ انچارج جوادنے بھی اظہارخیال کیا۔