Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حکومت نے کراچی کے شہریوں کو گینگ وارکے جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانداروں، تاجروں اوراہل ثروت افراد سے بھتہ کی وصولی اوربھتہ نہ دینے والے تاجروں کی دکانوں، ہوٹلوں،پیٹرول پمپوں اورمختلف کاروباری مراکزپر دستی بموں کے حملوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔
Read More    Posted on: 01 Mar 2013
لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہے، جناب الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہوتا ہے اور جن ممالک میں لوکل گورنمنٹ کانظام نہیں ہے وہاں ہر قسم کی جمہوریت جعلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے ، ایم کیوایم دشمن عناصر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ دنیا کی کوئی طاقت ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتی ۔یہ بات انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 28 Feb 2013
ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واں سالانہ کنونشن
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم لیبرڈویژن کا26واںیومِ تاسیس ہرسال کی طرح امسال بھی 28؍فروری کو’’ لیبرکنونشن ‘‘کے طورپرپورے جوش وخروش سے منایاگیا ۔ لیبرکنونشن کااجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں ملک خصوصاًسندھ بھرکے صنعتی، تجارتی ،پیداواری اورفنی شعبوں سمیت مختلف محکمہ جات اوراداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش مزدوروں،سی بی اے یونینزاور مزدور تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم اور فکرانگیزخطاب کیا۔
Read More    Posted on: 28 Feb 2013
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اضافے کو غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔
Read More    Posted on: 28 Feb 2013
اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لے لیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو قائد تحریک الطاف حسین کا مشورہ
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العبادکو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک خصوصاًسندھ میں امن واستحکام اورمختلف طبقوں کے مابین ہم آہنگی کی خاطرگورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لیکردوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اسی دیانت داری سے عوام کی خدمت کرتے رہیں جس طرح وہ ماضی میں انجام دیتے آئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے یہ بات ڈاکٹر عشرت العباد سے بد ھ کی شب فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی اختلا فات کے تناظر میں ایم کیوایم نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے وزراء نے اپنی وزارتوں سے استعفے ٰ بھی دے دیئے تھے ۔ ایم کیوایم کے اس فیصلے کے بعد گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی
Read More    Posted on: 27 Feb 2013
ملک بھرمیں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم آغاز کر دیا
ملک بھرمیں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کاآغاز کر دیا ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر زکے یر اہتمام بنارس کلاتھ مارکیٹ 9/Eمین روڈ اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136/Aمیں عوامی رابطے مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی مظاہر امیر،سیف الدین خالد، خواجہ اظہار الحسن،محمد جمال احمدنے شر کت کی۔
Read More    Posted on: 27 Feb 2013
میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکو قتل کیے جانے پرالطا ف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے میران شاہ چشمہ پل کے قریب نامعلوم افرادکی جانب سے جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازکواندھادھندفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورقتل کی المناک واردات کوآزادی صحافت پرکھلاحملہ قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیابھرمیں پاکستان کاامیج خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک بھرمیں صحافیوں کونشانہ بنایاجارہاہے 
Read More    Posted on: 27 Feb 2013
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں’’سالانہ لیبر کنونشن ‘‘کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن بلڈبینک میں خون کے عطیات دئیے
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے پرمسرت موقع پرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بلڈبینک کے لیے خون کے عطیات دیے گئے۔ اس موقع پر لیبرڈویژن پاکستان کے جوائنٹ انچارجز اور لیبر ڈویژن کی سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ 
Read More    Posted on: 26 Feb 2013
ایم کیوایم کی قیادت اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادمیں اختلافات کے بار ے میں بیہودہ اورشرانگیزباتیں سراسرمن گھڑت،بے بنیاداورسفید جھوٹ ہیں جن کاحقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی
یہ بے بنیاداورجھوٹی باتیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سنگین کوشش ہیں
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد پرجواعتماد کل تھا وہی آج بھی ہے
کارکنان وعوام اپنی صفوں میں انتشارپھیلانے کی سازشوں سے ہوشیاررہیں اوران سازشوں کا شکار ہرگزہرگز نہ ہوں
Read More    Posted on: 26 Feb 2013
پہلے تولو پھر بولو
قاسم علی رضاؔ 
بزرگوں کا قول ہے کہ عقل مند سوچ کے بولتا ہے اور بے وقوف بول کے سوچتا ہے، بسااوقات سوچنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کرتا۔اسی طرح یہ بھی کہاجاتا ہے کہ پہلے تولو پھربولو۔ان اقوال سے ہمیں شعور اورآگہی ملتی ہے اور ان اقوال کی روشنی میں ہم اپنی شخصیت اور معاشرے میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔ ہم بزرگوں کے اقوال بچپن سے سنتے اور پڑھتے چلے آرہے ہیں لیکن شائد سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق ان اقوال زریں سے ناواقف ہیں اور اگر واقف ہیں تو انہوں نے جان بوجھ کر صوفیوں کی سرزمین سندھ دھرتی کے عوام کے درمیان دانستہ تعصب اور نفرت کی آگ بڑھکانے کی کوشش کی جس کا نتیجہ ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں عوامی سطح پر شدید ردعمل کی صورت دیکھنے میں آیا۔موصوف وزیرتعلیم کو اس شدید عوامی ردعمل کی توقع نہیں تھی اور غالباً انہوں نے یہ سوچ رکھا ہوگا کہ وہ تعصب اورنفرت کی جس آگ کو دہکارہے ہیں اس آگ سے ان کے محلات محفوظ رہیں گے لیکن وہ بھول گئے کہ جب آگ بڑھکتی ہے تو سبھی کچھ جلا کر بھسم کردیتی ہے ۔
Read More    Posted on: 26 Feb 2013

Urdu News Archive