Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکارپور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے قافلے کو خود کش بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


شکارپور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے قافلے کو خود کش بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 5/1/2013 1
شکارپور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے قافلے کو خود کش بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنے والے انتخابات میں اپنے مذموم عزائم اورملک کو غیر مستحکم کرنے کے  ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں ، الطاف حسین 
دہشت گردوں کے خلاف سخت تر ین کارروائی کرکے ملک بھر میں امیدواروں کے تحفظ اور پرامن انتخابی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے 
لندن۔۔۔یکم، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شکاپور ٹول پلاز ہ کے قریب نیشنل پیپلزپارٹی کےNA-202کی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کے قافلے کو خود کش بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش دھماکے کو جمہوریت دشمن عناصر کی بد ترین انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وں نے ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلئے دہشت گردی ، بم دھماکوں اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا ہوا ہی تھا تاہم اب دیگر جماعتوں پر بھی دہشت گردوں کے بموں سے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ملک کے استحکام کے خلاف سرگرم ہیں اور ملک میں اصل جمہوریت کے بجائے نام نہاد اور انتہاء پسندانہ سوچ پر مشتمل جمہوریت کے نظام کے قیام پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام روشن خیالی اور اعتدال پسندی پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنے والے نہ تو انتخابات میں اپنے مذموم عزائم اورملک کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں زخمی افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیا کہ شکار پور میں دہشت گردوں کی جانب سے نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کے قافلے کو خود کش بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی کاروائی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت تر ین کارروائی کرکے ملک بھر میں امیدواروں کے تحفظ اور پرامن انتخابی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 



12/23/2024 10:50:59 AM