Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون سندھ کی جانب سے کراچی کے بے گناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کے سفاکانہ قتل میں ملوث لیاری گنگ وار کے بدنام زمانہ دہشت گردوں کے خلاف قائم مقدمات واپس لینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم نے سندھ میں ترقی وخوشحالی ، سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور امن وامان کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا تھااس کے باوجود محض ایم کیوایم دشمنی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے لیاری کے بدنام زمانہ دہشت گردوں کی کھلی سرپرستی کی جاتی رہی۔ پیپلزامن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے اردوبولنے والے شہریوں کو باقاعدہ شناخت کے بعد بسوں سے اتارکر اغواء کیا
Read More    Posted on: 14 Feb 2013
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی ، خیریت دریافت کی
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آج ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران کی خیریت دریافت کی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیااورانہیں بتایاکہ انکی طبیعت اب بہت بہتر ہے ۔دونوں رہنماؤں میں نگراں حکومت کی تشکیل،ملک میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ ء خیال ہوا ۔نگراں حکومت کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین کوکہاکہ وہ اس سلسلے میں جلدہی لیڈرآف اپوزیشن کوباقاعدہ خط لکھیں گے اورنگراں وزیراعظم کے نام کوحتمی شکل دینے کیلئے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی اوراس معاملے کواتفاق رائے سے طے کیاجائے گااورانتخابات کو صاف وشفاف بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
Read More    Posted on: 13 Feb 2013
ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گڈاپ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ظفرخان کی المناک شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ظفرخان کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ظفرخان شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
Read More    Posted on: 12 Feb 2013
پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوا کے گھرپرپولیس کاچھاپہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوا کے گھرپرچھاپے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے حکومت پنجاب کی کھلی دہشت گردی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوروز قبل افتخار رندھاوا کے کزن اخترعلی رندھاوا کاانتقال ہواتھا جس پر آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب اورسینٹرل پنجا ب کے کئی مرکزی عہدیداران افتخاررندھاوا سے انکے گھر تعزیت کیلئے ان کے گھرواقع جہانیاں گئے تھے۔یہ عہدیداران تعزیت کے بعدجیسے ہی واپس گئے وہاں جہانیاں کے ایک مقامی تھانے کی پولیس نے افتخاررندھاواکے گھرپربلاجوازچھاپہ مارا، پورے گھرمیں تلاشی لی اورگھرمیں موجود خواتین اوردیگراہل خانہ کوہراساں کیا۔جب مقامی پولیس افسران سے چھاپے کی وجہ معلوم کی گئی توانہوں نے کہاکہ’’ ہمیں چھاپے کیلئے اوپر سے حکم دیاگیاہے‘‘۔
Read More    Posted on: 12 Feb 2013
کراچی میں قتل ،دھماکے اوردہشت گردی کے واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں قتل ،دہشت گردی کے واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں اوراس دہشت گردی میں وہی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جوخودکش حملوں، بم دھماکوں،قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کوتباہ وبربادکرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
Read More    Posted on: 11 Feb 2013
کارکنان اپنی تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے نظام کے خاتمے کیلئے استعمال کریں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں پرزور دیا ہے کہ وہ میدان عمل میں آکر اپنی تمام تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے جاری نظام کے خاتمے اور انصاف پر مبنی مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے بھرپورطریقے سے استعمال کریں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے جو گزشتہ دنوں شدید علیل ہوگئے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کی دعاؤں کے طفیل تیزی سے روبہ صحت گامزن ہیں۔
Read More    Posted on: 10 Feb 2013
ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے ، ایم کیوایم نے ارتقاء کا سفر طے کیا ہے ،ہم آئین کی بالادستی ، لوکل باڈیز کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل چاہتے ہیں
Read More    Posted on: 09 Feb 2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور ’’محفل ذکر مصطفی‘‘ کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی  کے سلسلے میں گزشتہ شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پُر نور ’’محفل ذکر مصطفی ؐ‘‘منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قوال حضرات نے بار گاہِ رسالت  میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
Read More    Posted on: 08 Feb 2013
سابق حق پرست صوبائی وزیر ، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
سا بق حق پرست صوبائی وزیر ، رکن سندھ اسمبلی ، ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اور کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد علی شاہ کو جمعرات کے روز ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگرکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی نے پڑھائی ۔
Read More    Posted on: 07 Feb 2013
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام’محفل ذکر مصطفی‘ 7فروری2013ء بروز جمعرات جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام ’’ عید میلاالنبی‘‘ کے سلسلے میں 7فروری2013ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء رات 8:00بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں محفل ذکر مصطفی کی روح پرور محفل کا انعقاد وہوگا ۔جس میں ملک کے معروف علماء کرام سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اوربین الاقوامی نعت خواں حضرات بارگاہ رسا لت  میں گلہائے عقید ت پیش کر یں گے ۔
Read More    Posted on: 06 Feb 2013

Urdu News Archive