Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
محمد علی سوسائٹی ایجوکیشنل کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر کی بہیمانہ شہادت پر الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے محمد علی سوسائٹی ایجوکیشنل کے روح رواں اور لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک علی حیدر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے علی حیدر کی شہادت کو فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قراردیا اور کہاکہ دہشت گردایک منظم منصوبہ بند ی کے ذریعے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے بے گناہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
Read More    Posted on: 09 Jan 2013
۔14، جنوری کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 14، جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے سردی اور بارش سے بچاؤ کے کپڑوں کے عطیات دیں ۔
Read More    Posted on: 08 Jan 2013
اس بات پریقین رکھتاہوں کہ اداروں کے تقدس اوراحترام کیلئے جھک جانے میں بڑائی ہے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی چھوٹی بڑی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس صدی میں اپنی اپنی طاقت کے زعم اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بچکانہ حرکت نہ کریں۔یہ بات انہوں نے لندن کے گردونواح کی یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے نمائندہ وفد میں شریک ایک ایک طلباء کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے 
Read More    Posted on: 07 Jan 2013
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے ،وہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوروہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزپیپلزیوتھ یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جوایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔
Read More    Posted on: 06 Jan 2013
قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے ، دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان سے مختلف سیاسی امور و حالت حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کر تے ہوئے اعلان کیا ہے اور کہاکہ قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے کہ الطاف حسین دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ۔
Read More    Posted on: 05 Jan 2013
ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورتحریک منہاج القرآن کے روح رواں شیخ الاسلام ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پرگفتگوکی اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بعض سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ شیخ الاسلام الیکشن ملتوی کرانے اورجمہوری نظام کوڈی ریل کرانے آئے ہیں۔
Read More    Posted on: 04 Jan 2013
صدرآصف زرداری کی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو
صدرآصف زرداری نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہء خیال کیاگیا۔بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور اس امرپراتفاق کیاکہ پاکستان کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کی بقاء اور تسلسل ضروری ہے اورجمہوریت کے استحکام کیلئے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرناہی وقت کاتقاضہ ہے ۔
Read More    Posted on: 03 Jan 2013
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گزشتہ شب لندن میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ملاقات کی اوران سے ملک کی سیاسی صورتحال ، 14جنوری کے مجوزہ عوامی مارچ اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔رحمن ملک نے منگل کوکراچی میں ایم کیوایم کے جلسہ عام کے موقع پر بم دھماکے کی شدیدمذمت کی اوردھماکے میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت پرتعزیت کی ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورزخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Read More    Posted on: 02 Jan 2013
کارکنان کی بس پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی اوربزدلانہ کارروائی ہے ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے رفقاء کو اپنی رہائش گاہ نائن زیرو عزیزآباد تشریف لانے پراپنی، رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کی جانب سے خوش آمدید کہااوران کا شکریہ ادا کیا۔
Read More    Posted on: 01 Jan 2013
سال نو کا آغاز حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے سفر انقلاب اور اسلام آباد میں 14جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کا عزم اور پختہ ارا دہ کرکے کیا جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سال نو 2013ء کا سورج ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب لیکر طلوع ہوگا اور اس سال جاگیرداروں،و ڈیروں ، سرمایہ داروں ا ور موروثی سیاست کرنے والوں کا عوام اپنی عدالت میں کڑا احتساب کریں گے۔سال نو 2013ء کی آمد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی ملک پر جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اپنا قبضہ جما لیا اور ملک کے ساتھ ساتھ غریب قومیتوں کا ہر نئے سال میں استحصال نہ صرف جاری رکھاگیا بلکہ ان کی زندگیوں کو ہر گزرتے دن کے ساتھ محرومیوں ، ناانصافیوں کا شکار کرکے اجیرن بنایا جاتا رہا ہے ۔
Read More    Posted on: 31 Dec 2012

Urdu News Archive