Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل اشفاق پرویز کیانی کے جراتمندانہ بیان سے قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ،الطاف حسین


جنرل اشفاق پرویز کیانی کے جراتمندانہ بیان سے قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2013 1
جنرل کیانی نے حساس معاملات پردانش مندانہ مؤقف پیش کرکے پوری قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں
پوری قوم انہیں اور ان سمیت مسلح افواج کے ایک ایک افسر اور سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مسلح افواج کے سربراہ کے بیان کاخیرمقدم
لندن۔۔۔30، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یوم شہداء پر فوج کے اجتماع سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خطاب کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل اشفاق کیانی نے انتہائی حساس معاملات پر جس جرات مندی کے ساتھ اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے اس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عملاً ثابت کردیا ہے ہ وہ ایک ایسے بہادر اور نڈرسپاہی ہیں جو دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیاررہتا ہے۔جناب الطاف حسن نے کہاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے جراتمندانہ بیان سے قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ، شکوک وشبہا ت میں بڑی حدتک کمی واقع ہوئی ہے اور قوم میں اعتماد اورہمت کی ایک نئی لہر دوڑگئی ہے ۔جنرل کیانی نے جراتمندانہ اور دانش مندانہ مؤقف پیش کرکے پوری قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں ۔پوری قوم انہیں اور ان سمیت مسلح افواج کے ایک ایک افسر اور سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہرمقام پر کامیابی عطا کرے۔

12/23/2024 10:51:01 AM