Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا، کاظم رضا


محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا، کاظم رضا
 Posted on: 5/1/2013 1
محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا، کاظم رضا 
یوم مئی کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب 
اجلاس میں شگاکو کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کیلئے دعائے خیر کی گئی 
کراچی ۔۔۔یکم ، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن (پاکستان ) کے زیرا ہتمام ’’یوم مئی ‘‘کے سلسلے میں ایک اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی سینٹرل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین ، نجی و سرکاری اداروں کے ذمہ داران اور مزدور یونینوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محنت کشوں کے حقوق کے حصول اور جدوجہد کیلئے شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے کہاکہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی کو شکاگو کے شہداء نے اپنی جانیں قربان کردیں اور دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کردیا ، شکا گو کے شہداء کی ہی عظیم قربانیوں کے باعث آج دنیا بھر میں یونین سازی کا عمل جاری ہے اور مختلف اداروں کے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن اس وقت ملک کی سب سے بڑی مزدوروں کی آواز ہے اور انشاء اللہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے درس اور تعلیمات کے مطابق لیبر ڈویژن ملک بھرکے مزدوروں جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔ کاظم رضا نے مزید کہاکہ قربانیوں اور انتھک محنت کے بغیر حقوق کا حصول ناممکن ہے اور ایم کیوایم لیبر ڈویژن ملک بھر کے مزدورں کے حقوق کے حصول کیلئے نہ کل کسی قربانی سے پیچھے ہٹی تھی اورنہ آج محنت کشوں کے جائز حقو ق پر کسی قسم کی سودے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سودے بازی وہی کرتے ہیں جنکے ضمیر مردہ ہوتے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فلسفہ پر یقین اور عمل کرنے والوں کے ضمیر روشن ہیں اور وہ روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے قائل ہیں ۔ لیبر ڈویژن آج کے دن اس بات کا عہد کرتی ہے کہ بہت جلد پاکستان کے تمام محنت کشوں کوان کے جائز حقوق دلوائے گی اور اپنے مشن ، مقصد اور نظریئے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی۔ کاظم رضا نے یوم مئی کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کے بچوں کی مفت تعلیم اور طبی سہولیات کیلئے فی الفور اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 



12/23/2024 11:14:40 AM