Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
عوام و مخیر حضرات سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے غم میں شریک ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی کریں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی دوکانیں اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسمپر سی کا شکار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے عوام و مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ کے متاثرین کے غم میں شریک ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی کریں
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور اہل محلہ کو طبی امداد کی فوری فراہمی کی غرض سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے نزدیک ’’خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر ‘‘ کا افتتاح کیا گیا ۔ تقریب کا افتتاح ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر نصرت ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی رضاہارون، گلفراز خٹک، یوسف شاہوانی ،ارشاد کمالی ، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت اہل محلہ کے معززین بھی موجود تھے۔ 
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
ایم کیو ایم ہرسطح پر سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہے۔ کشور زہرا، ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع عباس ٹاؤن میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اور اس اندوہناک دھماکے کے نتیجے میں متاثرہونے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے جائے حادثہ پر دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں حق پرست خواتین ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور دیگر ذمہ داران و کارکنان ، شہید و زخمی ہونے والے افرا د کے لواحقین کے علاوہ دھماکے سے بری طرح متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
ایم کیو ایم کسی صورت پاکستان پر مذہبی انتہا پسندوں کا قبضہ نہیں ہونے دے گی ۔ عباد الرحمان
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سانحہ عباس ٹاؤن اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور ایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سمیت چیپٹر انچارجز، چیپٹر کمیٹیز کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے انچارجزنے شرکت کی ۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
پاکستان پر جبراً مسلط فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستارکا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی میں وومن اسٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ سیمینارسے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان پرجبراً مسلط فرسودہ نظام خواتین کی آزادی اورترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجامعہ کراچی میں دیپارٹمنٹ آف وومن اسٹدیڈیزکے زیراہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کہی۔سیمینار میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل،جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر،اساتذاہ کرام اورطلبہ وطالبات نے بڑ ی تعدادمیں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
جناب الطاف حسین نے عمل وکردارسے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں،تحریک فقہ جعفریہ پاکستان(موسوی گروپ) کے اعلیٰ سطحی وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان (موسوی گروپ) کے وفدنے پاکستان میں جاری بھیانک دہشت گردی اوراس کاشکارہونیوالے مظلوم عوام خصوصاًمظلوم اہل تشیعوکیلئے صدائے احتجاج بلندکرنے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے اورکہاہے کہ جناب الطاف حسین حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں ۔انہوں نے تحریک نفاذجعفریہ کی جانب سے ایم کیوایم کی پالیسیوں کی حمایت کی اورمکمل تعاون کایقین دلایاہے۔ان خیالات کااظہار گذشتہ شب قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی اورعلامہ سیدقمرحیدرزیدی کے ہمراہ آنے والے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان(موسوی)کے اعلیٰ سطحی وفدنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کے موقع پرکیا۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2013
لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کا اغوا اور بہیمانہ قتل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں رینجرزکے اہلکاروں کے اغوااوربہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرزنیم فوجی ادارہ ہے جس کاتعلق براہ راست ملک کے اس مقتدرادارے سے ہے جس کااحترام تمام پاکستانی کرتے ہیں خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے ہو۔ہم سمجھتے ہیں کہ رینجرز پر حملہ دراصل قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کے مترادف ہے۔
Read More    Posted on: 07 Mar 2013
خواتین کو شامل کئے بغیر21ویں صدی میں کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جناب الطاف حسین کا پیغام
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کو شامل کئے بغیر21ویں صدی میں کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بنیادی جز وہیں اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں۔
Read More    Posted on: 07 Mar 2013
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج واراکین کی دلی مبارکباد
متحد ہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرہ و اراکین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم خواتین کو ’’عالمی یوم خواتین‘‘کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین دنیا بھر کے ممالک میں ترقی میں اہم کر دارادا کرر ہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے مو قع پر اپنے پیغام میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کی وجہ سے خواتین میں احساس محرومی پائی جاتی ہے ۔
Read More    Posted on: 07 Mar 2013
نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کریں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ملک بھر کے عوام اور علمائے کرام سے اپیل
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے ملک خصوصاً سندھ بھر کے عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ ء عباس ٹاؤن کے شہداء ودیگر متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کریں اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کریں ۔
Read More    Posted on: 07 Mar 2013

Urdu News Archive