Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ڈاکٹرطاہرالقادری کا ایم کیویم کے قائد الطا ف حسین کوفون ، تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ میں شرکت کے فیصلے پرشکریہ اداکیا
ایم کیوایم کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ میں شرکت کے فیصلے کااعلان ہوتے ہی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اتوارکی شب ایم کیویم کے قائدجناب الطا ف حسین کوفون کرکے ایم کیوایم کی قیادت کے فیصلے پرشکریہ اداکیا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ وہ رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے توثیق پر انتہائی شکرگزارہیں اوروہ اظہارتشکر کیلئے جلدہی ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکادورہ کریں گے۔
Read More    Posted on: 30 Dec 2012
غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب ملک کامقدربن چکاہے ،اب اس انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے اوراب اس انقلاب کوآنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کے وفدسے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے وفدکونائن زیروآمدپر خوش آمدیدکہاکہ اوراپنے وفدکونائن زیروبھیجنے پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاشکریہ اداکیااور وفدکی آمد کے نیک مقصد کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2012
ایم کیوایم کا فلسفہ سیاست ۔۔۔۔۔۔روزنامہ جنگ ۔۔۔۔تحریر ۔۔۔غضنفر ہاشمی
ایم کیوایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیادی فکری آءیڈیالوجی اورمنشور کے رومان میں ایک طویل عرصہ سے میں مبتلارہا ہوں۔ آج بھی اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ متوسط طبقہ کو قیادت سونپنے ، جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ ، وڈیروں کی بالادستی ختم کرنے، ہرمرتبہ نوجوان اورلوءرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نءے لوگوں کو ٹکٹ دیکر سیاسی تربیت کا موقع فراہم کرنے، خواتین کے حقوق کا تحفظ ، سیاسی وانتخابی نظام میں اصلاحات اورہرقسم کے استحصال کے خلاف جدوجہدجیسے خوش کن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Read More    Posted on: 29 Dec 2012
ملک میں تبدیلی کاآغازہوچکاہے ،نظام کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کرنے کاوقت آگیاہے ،اب ملک میں انقلاب کوآنے سے روکانہیں جاسکتا۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنمااورنائب امیرپروفیسرغفوراحمدمرحوم کی تدفین کے بعدمرحوم رہنما کے صاحبزادے طارق فوزی سے فون پر گفتگوکی اوران سے ایک بارپھردلی تعزیت کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسرغفوراحمد کے انتقال سے ملک ایک عظیم سیاسی رہنما اورایک شفیق اورنیک ہستی سے محروم ہوگیاہے ۔ وہ ہرایک سے نہایت شفقت اورمحبت سے پیش آتے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے انتقال سے تمام ہی سیاسی ومذہبی رہنماؤں کودکھ ہے۔ وہ ایمانداری اور شرافت کی سیاست کاروشن مینارتھے۔ 
Read More    Posted on: 28 Dec 2012
مسلح افواج کے سربراہان اورسیاسی ومذہبی جماعتیں پاکستان کودہشت گردی سے نجات دلانے کے ایک نکتہ پر متحدہوکرفیصلہ کن معرکہ شروع کردیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج کے سربراہان اورسیاسی ومذہبی جماعتیں پاکستان کودہشت گردی سے نجات دلانے کے ایک نکتہ پر متحدہوکرفیصلہ کن معرکہ شروع کردیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکودورہ کرنے والے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی اوران کے وفد کے دیگرارکان سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔
Read More    Posted on: 27 Dec 2012
پروفیسرغفوراحمد کے انتقال سے پاکستان ایک نہایت ایماندار، شریف النفس اوراعتدال پسندرہنماسے محروم ہوگیا ہے۔ الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنمااورنائب امیرپروفیسرغفوراحمدکے انتقال پر دلی صدمہ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پروفیسرغفوراحمد مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسرغفوراحمدمرحوم ملک کے ایک عظیم سیاستداں تھے جنہوں نے قومی سیاست میں ایک نمایاں کرداراداکیا
Read More    Posted on: 26 Dec 2012
پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کی کال کیلئے ذہنی وجسمانی طورپرتیارہوجائیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والد ہدایت علی خان آج صبح حیدرآبادمیں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 85سال تھی۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انیس قائم خانی کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔جناب الطا ف حسین نے انیس قائم خانی سے فون پر تعزیت کی اور کہاکہ تحریک کیلئے جہاں انیس قائم خانی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وہیں ان کے والد ہدایت علی خان اوردیگراہل خانہ کی بھی بے پناہ قربانیاں ہیں۔
Read More    Posted on: 25 Dec 2012
پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے سچے اُصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے سچے اُصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کیلئے ملک کے تمام اداروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ٹھوس اور موثرلائحہ عمل پر اتفاق کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Dec 2012
پیرمظہرالحق نے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کااعلان کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مؤرخین دیکھ لیں کہ اپنی نفرت ، متعصبانہ سوچ اوراقدامات کے ذریعے سندھ کوتقسیم کون کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی 
پیرمظہرالحق کابیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں بلکہ کھلی سندھ دشمنی ہے
شہری سندھ خصوصاًحیدرآباد سے کھلی نفرت اورتعصب پر مبنی ہے
Read More    Posted on: 23 Dec 2012
ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے فون پرگفتگو ، مینارپاکستان لاہور پر تاریخی جلسہ عام کے انعقادپرمبارکبادپیش کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کوفون کرکے انہیں آج مینارپاکستا ن لاہور پر ہونے والے تاریخی جلسہ عام کے انعقادپرمبارکبادپیش کی۔ 
Read More    Posted on: 23 Dec 2012

Urdu News Archive