عمران اللہ قریشی کی شہا دت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔یکم ، مئی 2013ء
متحدہ قو می موونٹ کے قائد جنا ب الطا ف حسین نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے جوا ئنٹ انچارج عمران اللہ قریشی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں ایم کیوا یم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ بردا شت کرنے کا حوصلہ عطا فرما ئے (آمین)