Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم عظیم ہستی ملنسا ر خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ان کے انتقال سے پاکستان ملنسار شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جنکی جگہ کو باآسانی پرُ نہیں جاسکتا ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق صوبائی وزیر اور حق پر ست رکن سندھ اسمبلی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سر پرستی کرنے والے نہایت شفیق نگراں اور مصروف اسپتال اے او کلینک کے مالک اور پاکستان میں ہڈیوں کے مصروف ممتاز سرجن محمد علی شاہ کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کیا ہے اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں کروٹ کرو ٹ جگہ عطا کرے ۔
Read More    Posted on: 05 Feb 2013
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کا انتقال نہ صرف ایم کیوایم بلکہ ملک وقوم کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی،حق پرست صوبائی مشیر اورپاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اوراسے نہ صرف ایم کیوایم بلکہ ملک وقوم کیلئے ایک عظیم نقصان قراردیاہے ۔
Read More    Posted on: 04 Feb 2013
ڈاکٹر محمد علی شاہ کا مختصر پروفائل
پاکستان کے مایہ ناز آرتھوپیڈک اور کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر محمد علی شاہ اب ہم میں نہیں رہے ۔ انا للہ وانا الہ راجعون۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کراچی میں اے او کلینک کے ذریعہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ۔مرحوم کا شمار پاکستان میں ماہر آرتھوپیڈک سرجن میں ہوتا ہے اورہڈیوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ان کے بعض کامیاب آپریشن دنیائے طب میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔
Read More    Posted on: 04 Feb 2013
قائد تحریک الطاف حسین سینے میں انفیکشن اوربخار کے باعث علیل ہوگئے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے ہیں اور علالت کے باعث آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ کے اعلان کے موقع پر خطاب نہیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جناب الطاف حسین انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔اپنی علالت کے باعث جناب الطاف حسین آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پرمنعقد ہونے والے پروگرام سے ٹیلی فون خطاب نہیں کریں گے۔
Read More    Posted on: 03 Feb 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان ، رابطہ کمیٹی لندن اور کور کمیٹی کا طویل اجلاس۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور کو ر کمیٹی کا طویل اجلاس جمعہ کی شام سے لے کر رات دیر گئے تک جاری رہا جس میں متفقہ نکات طے پائے گئے ۔ بعد ازاں طے شدہ نکات کی روشنی میں ایم کیوایم ’’ کور کمیٹی ‘‘ کا ایک اور اجلاس منعقد ہو ا جس میں اتفا ق رائے سے یہ طے پایا گیا کہ جمہوری عمل کے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی سنگین اور اختلافی معاملات پر انتہائی سنجیدگی ،غو ر وفکر اور طویل بحث ومباحثہ کے بعد انتہائی صبر وتحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے تمام تر مسائل کے حل نکالنے کی حتی المقدور کو ششیں کیں اور جمہوری عمل کو جاری رکھا ۔گذشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنا بھر پور اور مثبت کرد ار ادا کیا جس پر پوری رابطہ کمیٹی ان کی شکر گزار ہے ۔
Read More    Posted on: 02 Feb 2013
ہنگو کے پٹ بازار میں مسجد کے باہر خود کش بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگو کے پٹ بازار میں مسجد کے باہر خود کش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد نمازیوں سمیت دیگر کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 01 Feb 2013
پاکستان میں ایساانقلاب چاہتے ہیں جس میں چندخاندانوں کی حکمرانی کاخاتمہ ہو اور 18کروڑ عوام کی حکمرانی قائم ہو۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں ایساانقلاب چاہتے ہیں جس میں چندخاندانوں کی حکمرانی کاخاتمہ ہو اور ملک پر 18کروڑ عوام کی حکمرانی قائم ہو۔ اب بڑی بڑی جاگیروں،چھوٹے چھوٹے راجواڑوں اورریاستوں کے توڑنے کاوقت آگیاہے۔ان ریاستوں اور راجواڑوں کوختم نہیں کیاگیاتویہ جاگیردارباقیماندہ پاکستان کوبھی ختم کردیں گے۔انہوں نے یہ بات آج سینٹرل پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکے اعلان کے موقع پرپنجاب ہاؤس لاہورمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2013
ایم کیوایم ،بلٹ کے بجائے بیلٹ کے جمہوری طریقے سے پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،بلٹ کے بجائے بیلٹ کے جمہوری طریقے سے پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی چاہتی ہے اوراسی مقصدسے پرامن انقلا ب کی جدوجہد کررہی ہے۔ ایم کیوایم ، اسٹیٹس کو اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے ، ہم پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بناناچاہتے ہیں ، جب تک پاکستان میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور تمام اداروں سے حساب کتاب لینے کا نظام قائم نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
Read More    Posted on: 30 Jan 2013
جب تک پاکستان سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک ملک کے حالات اورعوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک پاکستان سے کرپٹ پولیٹیکل کلچر اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک ملک کے حالات اورعوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔انہوں نے یہ بات ممتازدفاعی مبصر اوردانشورمیجرریٹائرڈعامر سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 29 Jan 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی علامہ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے علامہ طاہر اشرفی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں ۔ یہ مبارکباد اور دعائیں علامہ طاہر اشرفی کو جناب الطاف حسین ٹیلی نےفون پر گفتگو کرتے ہوئے دیں ۔ 
Read More    Posted on: 28 Jan 2013

Urdu News Archive