Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیریوں پر ظلم بند ہوناچاہیے،کے جائزمطالبات پر سنجیدگی سے غورکرکے انہیں حل کرناچاہیے


کشمیریوں پر ظلم بند ہوناچاہیے،کے جائزمطالبات پر سنجیدگی سے غورکرکے انہیں حل کرناچاہیے
 Posted on: 10/18/2026

کشمیریوں پر ظلم بند ہوناچاہیے،کے جائزمطالبات پر سنجیدگی سے غورکرکے انہیں حل کرناچاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ چارماہ سے کشمیر میں جومظالم ڈھائے جارہے ہیں، وہ اب بھی جاری ہیں،میں ان مظالم کے خلاف مسلسل آوازاٹھارہا ہوں،میرے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پریہ بیانات موجودہیں۔گزشتہ چارماہ کے دوران کشمیرمیں 100 سے زائد لوگ شہید کردیئے گئے، ان کاجرم یہ تھا کہ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ ہمیں آٹا دے دو، بجلی دے دو، ہمیں بنیادی حقوق دے دو۔ کشمیری عوام کے بنیادی مطالبات میں مجھے ایک بھی مطالبہ غیرآئینی نظر نہیں آیا۔ کشمیری عوام اپنے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کررہے تھے لیکن ان کے مطالبات پرتوجہ دینے کے بجائے ان پر گولیاں برسائی گئیں۔کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے میدان عمل میں آنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات حل کرنے کے بجائے اس پر پابندی لگادی گئی،حقوق کامطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو بھی دہشت گرد اورملک دشمن قراردیاجارہا ہے، کشمیری عوام کو حقوق کے بجائے گولیاں دی جارہی ہیں، یہ ظلم بند ہوناچاہیے اورکشمیریوں کے جائزمطالبات پر سنجیدگی سے غورکرکے انہیں حل کرناچاہیے۔ آج ہرعلاقے کے لوگ یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ یہ فوج اورپولیس ہماری محافظ ہے یاہماری قاتل ہے؟ ہمیں اس پر سوچنا ہوگا اور غورکرنا ہوگا۔  میں کشمیری عوام سے کہتا ہوں کہ آپ ڈٹے رہیں اوراپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے،پھر نہ مظلوم کشمیریوں پر فائرنگ کرنے والے حکمراں رہیں گے نہ ان کے مداری رہیں گے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 486 ویں فکری نشست سے خطاب 17، اکتوبر2026ء مکمل فکری نشست کا لنک 👇



10/18/2026 4:56:58 PM