امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان حافظ محمد عبد اللہ سلفی کی علالت پر الطاف حسین کااظہار تشویش
حق پرست عوام حافظ محمد عبد اللہ سلفی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔26، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے امیرِ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان حافظ محمد عبد اللہ سلفی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی حافظ محمد عبد اللہ سلفی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ (آمین)