ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی گلشنِ اقبال سیکٹر کے کارکن ملک ارشد علی اعوان کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن۔۔۔26، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی گلشنِ اقبال سیکٹر کے کارکن ملک ارشد علی اعوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک ارشد علی اعوان شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)