Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


متحدہ قومی موومنٹ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 4/26/2013
متحدہ قومی موومنٹ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
لبرل سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتیں جو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پاکستان کو مضبوط اور قائم و دائم رکھنا چاہتی ہیں انہیں قتل و غارت گری اور دہشت گردی کے ذریعے انتخابات میں آزادانہ حصہ لینے سے روکا جارہا ہے
اس طرح کے واقعات سے پاکستان کو مستحکم نہیں بلکہ غیر مستحکم کیا جا رہا ہے یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے
چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے علیحدہ کرنے کی سازش کا نوٹس لیں اور پاکستان خصوصاً سندھ اور کراچی میں انتخابی عمل کو آزادانہ اور منصفانہ بنائیں
پنجاب کے دانشور اور صحافی بتائیں کہ ایسے الیکشن کروا کر ارباب اقتدار و اختیار پاکستان کو کہاں لیجارہے ہیں
ایم کیوایم کی اپیل پر پر امن ’’یومِ سوگ‘‘ منا کر حق پرست عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف متحد اور ایم کیوایم کے ساتھ ہیں
پر امن ’’یومِ سوگ‘ ‘منانے پر تاجر برادری، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد و حق پرست عوام سے اظہارِ تشکر
ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ 25 ؍اپریل نصرت بھٹو کالونی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
کراچی:۔۔۔27 اپریل 2013 ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سانحہ 25؍اپریل نصرت بھٹوکالونی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک بارپھرواضح کیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کسی صورت انتخابات کابائیکاٹ نہیں کریگی، لبرل سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتیں جوقائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے پاکستان کو مضبوط اورقائم ودائم رکھنا چاہتی ہیں انہیں انتخابات میںآزادانہ حصہ لینے سے روکاجارہاہے اس طرح کے حالات میں شفاف، منصفانہ اورآزادانہ انتخابات ہرگزممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آئینی ، جمہوری اور قانونی حق سے محروم رکھاجارہاہے عوام میں احساس محرومی پیداکیا جارہا ہے اس طرح کے واقعات سے پاکستان مستحکم نہیں بلکہ غیرمستحکم ہوگا یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے ما سوائے صوبہ پنجاب ،صوبہ بلوچستان ،صوبہ خیبرپختونخواہ اورصوبہ سندھ میں انتخابی مہم شروع نہیں ہوسکی،صوبوں کی بنیادپرانتخابات صرف پنجاب میں ہورہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں سانحہ 25؍اپریلنصرت بھٹو کالونی کے حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے منعقد قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان،نامزدحق پرست امیدواران ، ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ گزشتہ شب ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں3سگے بھائیوں سمیت ایم کیو ایم کے 5کارکنان اور ہمدرد شہید کئے گئے اورساتھ ہی ایک انتہاء پسند دہشت گردتنظیم نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔انہوں نے کہاکہ آج لال قلعہ گراؤنڈ میں سانحہ نصرت بھٹوکالونی ’’یومِ سوگ ‘‘کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اوردعائیہ اجتماع ایم کیوایم کے شہیدکارکنان اورہمدردوں کیلئے تھا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے انتخابی مہم شروع ہی کی تھی کہ انتخابی دفاترپربم دھماکوں کانہ روکنے والاسلسلہ شروع کردیاگیااوریکم مارچ سے اب تک ایم کیوایم کے 65سے زائدکارکنان و ہمددوں کوبے دردی سے شہید کیا جاچکاہے تاہم آج تک کسی ایک بھی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف تومتحدہ قومی موومنٹ اپنے پیارے 
کارکنان اورہمدردوں کے لاشیں اٹھارہی ہے جبکہ دوسری جانب دیگرسیاسی ومذہبی جماعتیں بھرپورانتخابی مہم چلارہی ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ سمیت لبرل سوچ رکھنے والی جماعتوں کویرغمال بناکررکھاجارہاہے اورپری پول رگنگ کے ذریعے ایک خاص سوچ رکھنے والی دائیں بازوکی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے کہ وہ بلاخوف و خطر اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلندہیں انتخابی دفاترپربم دھماکوں،کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے دیگرواقعات کے ذریعے ہمیں انتخابات سے علیحدہ نہیں کیاجاسکتاہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کسی صورت انتخابات کابائیکاٹ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت یاتو چاہتی نہیںیاان میں اہلیت نہیں کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ لبرل سوچ رکھنے والی جماعتوں پر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کچھ طاقتیں متحدہ قومی موومنٹ سمیت لبرل سوچ کی جماعتوں کوانتخابات میںآزادانہ طورپرحصہ لینے سے روکناچاہتی ہیں ، ایسا لگتاہے کہ قبل ازانتخابات دھاندلی کے ذریعے مذہبی جماعتوں کوکھلاموقع فراہم کیاجارہاہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اس سازش کا حصہ ہے یاان میں اس سازش کوروکنے کی اہلیت نہیں ہے؟انہوں نے پنجاب کے دانشوراورصحافیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ بتائیں کہ ایسے الیکشن کرواکر ہم پاکستان کو کہاں لیجارہے ہیںیہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہیں۔ڈاکٹرفاروق ستارنے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری ،چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں سب کوفری پلئنگ پول فراہم کریں اوردہشت گردی کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیں۔آخرمیں انہوں نے پرامن ’’یومِ سوگ‘‘ منانے پر تاجربرادری،صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افرادوعوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااورکہاکہ ایم کیوایم کی اپیل پر پرامن ’’یومِ سوگ‘‘مناکرعوام نے ثابت کردیاہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف متحداورایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان میں انتخابات پر پوری دنیاکے نظریں لگی ہوئی ہیں اوریہ انتخابات پاکستان کی ساکھ کابھی مسئلہ ہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سب کومعلوم ہے کہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں کہاں ہیں،جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں لیاری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران نے واضح طورپرکہاہے کہ ہم وردی میں ان علاقوں میں نہیں جاسکتے تاہم اس کے باوجودقانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔آخرمیں انہوں نے میڈیاکے تمام نمائندوں کا شکریہ اداکیا۔

7/18/2024 2:26:02 PM