Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی لبرل جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کر دائیں بازو کی جماعتوں کواقتدار میں لانے کامنصوبہ بنایاگیا ہے، الطاف حسین


پاکستان کی لبرل جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کر دائیں بازو کی جماعتوں کواقتدار میں لانے کامنصوبہ بنایاگیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/26/2013
پاکستان کی لبرل جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کر دائیں بازو کی جماعتوں کواقتدار میں لانے کامنصوبہ بنایاگیا ہے، الطاف حسین
اگر سازشی عناصراپنے گھناؤنے مقاصد میں کامیاب ہوگئے تو متوسط علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی محفوظ نہیں رہیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کسی بھی قیمت پر اپنے جمہوری ، آئینی اور قانونی حق سے دستبردارنہیں ہوگی
حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی خوش بخت شجاعت اور علی راشد سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔26، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایک سازشی منصوبے کے تحت پاکستان کی لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کر دائیں بازو کی جماعتوں کواقتدار میں لانے کامنصوبہ بنایاگیا ہے ۔ اگر سازشی عناصراپنے گھناؤنے مقاصد میں کامیاب ہوگئے تو کراچی کے غریب ومتوسط علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔یہ بات انہوں نے ڈیفنس کلفٹن سے ایم کیوایم کے نامز د امیدوار برائے قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت اور نامز دامیدوار برائے صوبائی اسمبلی علی راشد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے امیدواروں ، ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، انتخابی دفاتر پر حملے کرکے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کوشہید وزخمی کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر ایم کیوایم نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کراچی میں تمام انتخابی دفاتر بندکرنے کافیصلہ کیا لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ ایم کیوایم کے بند دفاتر بھی دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے اورایک گھر سے تین تین جنازے اٹھ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگاکر اس کی انتخابی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کوکھلا میدان دیا جاسکے اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جاسکے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک سازشی منصوبے کے تحت پاکستان کی لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کردائیں بازو کی جماعتوں کواقتدار میں لانے کا منصوبہ بنایا گیاہے تاکہ کراچی کے پوش علاقوں کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق غصب کئے جاسکیں اور وہاں کے عوام کو غلاموں سے بدترزندگی گزارنے پر مجبور کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اگر سازشی عناصراپنے گھناؤنے مقاصد میں کامیاب ہوگئے تواس آگ سے کسی کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے، کراچی کے غریب ومتوسط علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی محفوظ نہیں رہیں گے اور ان علاقوں کے عوام کی جان ومال اورعزت وآبرو بھی دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دی جائے گی۔ ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی کی آگ کو نہ روکا گیا ، دہشت گردی کے خلاف ڈیفنس،کلفٹن اوردیگر پوش علاقوں کے مکینوں نے اتحاد کامظاہرہ نہ کیا اور قتل وغارتگری کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہ کی تو سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں انکے گھر بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔ کراچی کے پوش علاقوں کے تعلیم یافتہ اور باشعور عوام کو اپنے عمل وکردار سے ثابت کرنا چاہئے کہ وہ لبرل اور روشن خیال جماعت ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اورحق پرستی کی جدوجہد میں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کسی بھی قیمت پر اپنے جمہوری ، آئینی اور قانونی حق سے دستبردارنہیں ہوگی ، حالات چاہے کیسے بھی ہوں ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،ہمارا آج بھی یہ عزم ہے کہ ہم ہر ظلم وستم اور جبرواستبداد کا بہادری سے مقابلہ کریں گے اور کسی بھی قیمت پر میدان نہیں چھوڑیں گے ۔


7/18/2024 2:17:38 PM