Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف پنجاب میں آزادانہ انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر تین صوبوں کے عوام کو ان کے آئینی و قانونی اور جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ الطاف حسین


صرف پنجاب میں آزادانہ انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر تین صوبوں کے عوام کو ان کے آئینی و قانونی اور جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/26/2013
صرف پنجاب میں آزادانہ انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر تین صوبوں کے عوام کو ان کے آئینی و قانونی اور جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ الطاف حسین
اگر اس صورتحال میں چھوٹے صوبوں کے عوام نے اپنے آئینی و جمہوری حق کے حصول کیلئے خدانخواستہ علیحدگی کا نعرہ لگایا تو اسکی ذمہ داری کس پر ہوگی؟
اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری انصاف فراہم نہ کرنے والوں، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی 
آج سپریم کورٹ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بلا کر کیوں نہیں پوچھ رہی ہے کہ تین صوبوں میں دہشت گردی کے ذریعے لبرل اور معتدل مزاج سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے کیوں روکا جا رہا ہے
پنجاب کے روشن خیال اور معتدل مزاج رہنما، دانشور، لکھاری، صحافی، وکلاء اور عوام خدارا پاکستان کو بچانے کیلئے باہر آئیں، پاکستان میں جمہوریت، روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی آواز کو ختم ہونے سے بچائیں
صرف ایسے لوگوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے جو یا تو خود جہادی ہیں یا جنکے جہادیوں سے گہرے مراسم ہیں
ایسے انتخابات کو صاف، شفاف اور آزادانہ نہیں بلکہ جھرلو الیکشن کہا جائے گا
خدارا معتدل سوچ و فکر رکھنے والی جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر نہ کریں پاکستان پر جہادی عناصر کو مسلط نہ کریں
ایم کیوایم اپر پنجاب اور ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران، حق پرست امیدواران و کارکنان سے خطاب
لندن ۔۔۔26، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج صر ف پنجاب میں آزادانہ انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ ملک کے دیگر تین صوبوں کے عوام کو ان کے آئینی و قانونی اور جمہوری حق سے محروم کر کے انہیںآزادانہ انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے ، انتہا پسند اور دہشت گر دگر وپوں کو ملک کی اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے کارکنوں کے قتل کا کھلا لائنس دے دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے محب وطن عوام کو اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینا ہوگا اور سوچنا ہوگا کہ اگر اس صورتحال میں چھوٹے صوبوں کے عوام نے اپنے آئینی وجمہوری حق کے حصول کیلئے خدانخواستہ علیحدگی کانعرہ لگایا تو اسکی ذمہ داری کس پرہوگی؟ اگرایساہواتو اس کی ذمہ داری انصاف فراہم نہ کرنے والوں ، نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن پر عائدہوگی ۔انہوں نے پنجاب کے روشن خیال اورمعتدل مزاج رہنماؤں،دانشوروں، لکھاریوں ، صحافیوں ،وکلاء اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا باہرآئیں،پاکستان کوبچائیں اورپاکستان میں جمہوریت، روشن خیالی اوراعتدال پسندی کی آوازکوختم ہونے سے بچائیں اورملک کواس بحران سے نکالیں ورنہ ایسے انتخابات کوصاف ،شفاف اورآزادانہ نہیں بلکہ جھرلوالیکشن کہاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہار جمعہ کی شام لاہور اور راولپنڈی میں ایم کیوایم اپر پنجاب اسلام آباداور ایم کیوایم سینٹر ل پنجاب کے ذمہ داران، حق پرست امیدواران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ طالبان کے ترجمان نے متعددبیانات دیئے کہ ہم ایم کیوایم ،اے این پی ،اور پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دیں گے اور عوام ان کے جلسوں میں نہ جائیں، ان دھمکیوں کے باوجود ایم کیوایم کے حوصلہ مند اور بہادر کارکنوں نے خوفز دہ ہونے کے بجائے ایم کیوایم کی انتخابی مہم جاری رکھی جس پر دہشت گرد وں نے پہلے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے پختون انتخابی امید وار برائے صوبائی اسمبلی فخرالاسلام کو شہید کیا پھر کراچی میں درجنوں کارکنوں کو نشانہ بنایا اور اب ایم کیوایم کے دفاتر پر بموں سے حملے کئے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن ،نگراں حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتخابا ت میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام دعویدار آج کہاں ہیں ؟ آج صرف پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے اور صرف ایسے لوگوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے جو یا تو خود جہادی ہیں یاجنکے جہادیوں سے گہرے مراسم ہیں جبکہ ملک کی اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو طاقت اور دھونس وھمکیوں کے ذریعہ الیکشن لڑنے سے روکا جارہاہے ،کیا ایسے انتخابات کوآزادنہ اور صاف وشفاف قر اردیا جاسکتا ہے ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ صرف پنجاب میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کی آزادی کو سلب کر لیا گیا ہے اور ان صوبوں کے عوام کو ان کے آئینی و قانونی سیاسی حق سے محروم کیا جارہا ہے جس کے باعث ان چھوٹے صوبوں کے عوام میں پہلے سے پائے جانے والے احساس محرومی میں شدید اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگردہشت گردی کے ذریعے سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخواکے عوام کو اسی طرح انتخابات سے باہر رکھنے کی کوششیں جاری رہیں اورانہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑاگیاتوکہیں ایسانہ ہوکہ اس کھلی حق تلفی ، ناانصافی اور زیادتی سے تنگ آکرچھوٹے صوبوں کے عوام خوانخواستہ علیحد گی کانعرہ لگانے پرمجبورہوجائیں۔اگرایسا ہواتو اس کی ذمہ داری انصاف فراہم نہ کرنے والوں ، نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن پر عائدہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومتوں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،قانوں نافذ کرنے والے اداروں ،قلم کاروں اور انیکر پرسنز سے کہا کہ جو کچھ ملک میں اس وقت ہورہاہے وہ سب آپ کے سامنے ہے ، خدا کو گوا ہ کرکے بتائیں اس صورتحال میں سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کاکیا قصور ہے ؟ اگر اس صورتحال پر اس صوبے کے عوام میں بے چینی ہے تو اس میں ان صوبوں کے عوام کاکیا قصور ہے ؟جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اہلیان پنجاب سے کہتا ہوں کہ جس طرح آپ نے مشرقی پاکستان کی صورتحال پر خاموشی اختیار کئے رکھی خدارا آپ تاریخ کو نہ دہرائیں ، خاموش نہ رہیں اور پاکستان بچانے کیلئے باہرآئیں،انصاف کیلئے آواز بلندکریں، پاکستان کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا ہے ،ہم سب پاکستانی ہیں ، آج پاکستان کا جوحال ہے اس میں پاکستان کا نہیں بلکہ پاکستان چلانیوالوں کا قصور ہے، اپنی غلطیو ں کی سزاخدار ا پاکستان کونہ دیں، پاکستان کی سلامتی پر ہرچیز کومقدم رکھیں،سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق حاصل کریں، خدارا ناانصافیاں بندکریں، پاکستان کومضبوط کریں ۔اس ملک کو بچانے کیلئے ہمت اور جرات سے کام لیں ۔انہوں نے نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ تمام صوبوں کوانصاف فراہم کریں اور انہیں ان کے آئینی وجمہوری حق سے محروم رکھنے کاسلسلہ بندکرائیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تمام تردہشت گردی کے باوجود ایم کیوایم آج بھی یہ کوشش کررہی ہے کہ چھوٹے صوبوں کے لوگ صبرکریں، قربانی دیں مگرعلیحدگی کے راستے پرنہ جائیں ، میں آج بھی صبراورامن کی اپیلیں کررہاہوں اورانصاف کی بھیک مانگ رہاہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صرف پنجاب میں زوروشورسے انتخابی مہم چل رہی ہے، وہاں انتخابی جلسے جلوس اورریلیاں نکل رہی ہیں ، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی جارہی ہیں جبکہ ہم صرف اپنے لوگوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں اورشہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈال رہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ بات بات پر سوموٹولینے والی سپریم کورٹ آج حکومت اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کوبلاکرکیوں نہیں پوچھ رہی ہے کہ تین صوبوں میں دہشت گردی کے ذریعے لبرل اورمعتد ل مزاج سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے سے کیوں روکاجارہاہے اورانہیں آزادی سے انتخابی مہم چلانے کیوں نہیں دی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پوری دنیا میں سیاسی جماعتیں دائیں اوربائیں بازومیں بٹی ہوئی ہیں لیکن وہاں یہ نہیں کیاجاتاکہ دائیں بازو یا بائیں بازو کی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے نہیں دیں گے بلکہ سب کو انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہوتی ہے ۔ خدارا پاکستان میں معتدل سوچ وفکر رکھنے والی جماعتوں کوانتخابی عمل سے باہر نہ کریں اورپاکستان پر جہادی عناصر کومسلط نہ کریں۔قائداعظم جہادی نہیں بلکہ لبرل تھے اورتمام مذاہب اورسوچ وفکرکے ماننے والوں کے مساوی حقوق کے حامی تھے ،ہمیں قائداعظم کاپاکستان چاہیے ، جہادیوں کاپاکستان نہیں چاہیے،ہمیں زورزبردستی اور ڈنڈا بردار شریعت نافذکرنے والوں کاپاکستان نہیں چاہیے۔انہوں نے پنجاب کے روشن خیال اورمعتدل مزاج رہنماؤں، دانشوروں لکھاریوں ، صحافیوں ،وکلاء اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا باہر آئیں،پاکستان کوبچائیں اورپاکستان میں جمہوریت، روشن خیالی اوراعتدال پسندی کی آوازکوختم ہونے سے بچائیں اورملک کواس بحران سے نکالیں ورنہ ایسے انتخابات کوصاف ،شفاف اور آزادانہ نہیں بلکہ جھرلوالیکشن کہاجائے گا۔جناب الطا ف حسین نے اہلیا ن پنجاب کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات سنتے ہوں گے لیکن اب آپ خود یکھ لیں کہ کون دہشت گر دہے او ر کون دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے ،ایم کیو ایم کے 15ہزار جو کارکن اور ہمدر د شہید ہوچکے ہیں وہ خود تو نہیں مرے ،کوئی تو انہیں قتل کر تا ہی ہوگا ۔انہوں نے اہلیان پنجاب سے کہا کہ وہ خدارا ایم کیوایم کے بارے میں اپنی غلط فہمیاں دور کر لیں ۔ایم کیوایم کل بھی مظلوم تھی اور آج بھی مظلوم ہے لیکن وہ کل بھی ملکی سلامتی کیلئے کوشاں تھی اور آج بھی ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ گلی گل جائیں اورلوگوں کوحقائق اورپاکستان کوکمزورکرنے کیلئے کی جانیوالی سازشوں کے حقائق سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے ساتھیو ں کی لاشیں اٹھاکرغمزدہ ضرورہیں لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہیں ،تمام ترمظالم اوردہشت گردی کے باوجودوہ پرعزم ہیں اورجمہوریت کوبچانے کی جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کے لہوکی بدولت پاکستان کی کشتی کوپارلگادے۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داراوں اور کارکنوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ آ پ تمام ترمشکلات اور نامساعدحالات کے باوجود ایم کیوایم کے پیغام کو جس طرح پنجاب میں پھیلارہے ہیں اس پر آپ کو جنتابھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے میں جانتا ہوں کہ آپ بہت محنت کر رہے ہیں لیکن ابھی بہت کا م باقی ہے ۔ہمیں ملک سے جاگیر دارانہ وڈیر انہ نظام ختم کرنا ہے اور عوام کو قانونی اور انصاف کی حکمرانی قائم کرنی ہے جسکے لئے ہم پہلے ہی بہت قربانیاں دے چکے ہیں اورجب تک ہمارے جسم میں جان ہے قربانیاں دیتے رہیں گے ۔

12/23/2024 11:39:26 AM