سانحہ نصرت بھٹوکالونی میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے 5کارکنان سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سخی حسین قبرستان میں سپردخاک،
شہیداء کی اجتماعی نماز جنازہ جامع مسجدفاروق اعظم نارتھ ناظم آبادمیں اداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،نامزدحق پرست
امیدواران اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
تصاویر
کراچی ۔۔۔26، اپریل 2013ء
گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے بندانتخابی دفترکے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف3سگے بھائیوں سمیت ایم کیوایم کے5کارکنان کوہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سخی حسن قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ جامع مسجدفاروق اعظم نارتھ ناظم آبادمیں اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ،جاوید کاظمی، قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے نامزدحق پرست امیدواران ریحان ہاشمی،ساجدقریشی،سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین، نارتھ ناظم آبادسیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔اس سے قبل ایم کیوایم کے پرچموں میں لپٹے ہوئے شہداء کے جسدخاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدجسے ہی ان کی آخری آرام گاہ لیجانے کیلئے اٹھائے گئے توکہرام مچ گیا،اس موقع پرہرآنکھ آشکبار تھی اورفضاء کلمہ شہادت اوردردوپاک کی صداؤں سے گونج اٹھا،شہداء کے عزیزواقارب اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جوایک دوسرے سے گلے لگ کرزاروقطاررورہے تھے جنہیں موقع پرموجود ایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی۔ بعدازاں شہداء کی تدفین عمل میںآئی اورسانحہ نصرت بھٹوکالونی کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔