ایم کیوایم نوابشاہ کے جلسہ عام میں مختلف برادریوں اور جماعتوں کی سرکردہ شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت کا الطاف حسین کی جانب سے خیر مقدم
نواب شاہ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوابشاہ کے میونسپل گراؤنڈ میں ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والی مختلف برادریوں اور جماعتوں کی سرکردہ شخصیات کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ نوابشاہ جلسہ عام میں ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں جمالی برادری کی اہم شخصیت وسابق ضلع ناظم نواب شاہ عبد الحق جمالی کے بھائی رئیس محمد بچل جمالی ، ، مگسی برادری کی اہم شخصیات فقیر محمد صدیق مگسی ، نور اللہ ، گل محمد مگسی ، چھٹو برادری کے معززین محمد عمر چھٹو ، رند برادری کے حاجی محمد صالح رند ، وگن برادری کے سردار عزت علی وگن ، چیئرمین موٹر سائیکل شوروم ایسوسی ایشن محسن شیخ ، تنظیم الاعوان ضلع نواب شاہ کے عہدیدارزاہد اعوان و دیگر ، سپاف کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری اعجاز لغاری ، مسلم لیگ یوتھ کے ضلعی صدر جاوید قریشی ، آرائیں برادری کے معزز چودھری محمد ندیم آرائیں ، قریشی برادری کے منا قریشی کے علاوہ مرتضیٰ بھنگوار ، فیصل بروہی ، محترمہ شبانہ انڑ شامل ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والی سرکردہ شخصیات کیلئے شرکاء سے تالیاں بجواکر انہیں زبردست انداز میں خوش آمدید بھی کہا ۔