نوابشاہ میں ایم کیوایم کا جلسہ عام؍ صوبہ سندھ کی ثقافت سے مزین بھر پور اسٹیج
نوابشاہ ۔۔۔27، اپریل2013ء
ایم کیوایم کے تحت نوابشاہ کے میونسپل اسکول گراؤنڈ میں ہونے والے فقید المثال جلسہ عام میں صوبہ سندھ کی ثقافت سے مزین بھر پور اسٹیج بنایا گیا تھا ۔ اسٹیج کی سندھی اجرک سے چاروں جانب سے دیدہ زیب طریقے سے سجاوٹ کی گئی تھی جبکہ اسٹیج کے سامنے کے حصے کو سندھ کی روایتی ثقافتی اشیاء رکھ کر اور ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کا ماڈل بنا کر سجایا گیا تھا ۔ اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ہوئے خوبصورت تصویر اور دوسری جانب ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کا ماڈل بنایا گیا تھا ۔