نوابشاہ جلسہ عام میں سوشل میڈیا، استقبالیہ، میڈیکل اور لٹریچر کمیٹی کے کیمپوں میں ذمہ داران مستعدی سے مصروف رہے
نوابشاہ ۔۔۔27، اپریل2013ء
ایم کیوایم کے تحت نوابشاہ میں ہونے والے جلسہ عام ’’باختیارعوام ۔۔۔خود مختار پاکستان ‘‘میں سوشل میڈیا ، استقبالیہ ، میڈیکل اور لیٹریچر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں میں ذمہ داران مستعدی کے ساتھ اپنے کاموں میں مگن دکھائے گئے ۔ پنڈال میں لگائے گئے سوشل میڈیا کے کیمپ میں سینکڑوں نوجوان لیپ ٹاپ کے ہمراہ انتخابی جلسہ عام کی تصاویر اور تفصیلات کی لمحہ بہ لمحہ کورریج انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پہچاتے رہے ۔ استقبالیہ کیمپ میں موجود ذمہ داران شرکاء کو خوش آمدید کہتے رہے ، میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ شدید دھوپ ، گرمی اور دیگر وجوہات کی بناء پر متاثر ہونے والے افرادکا معائنہ کرکے ادویات تجویز کرتے دکھائی دیئے ۔ اسی طرح ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے کیمپ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتب ، تنظیمی ترانوں اور نغموں کی سی ڈیز کی تشہیر کی جاتی رہی اور جبکہ اس اسٹال پر تنظیمی لٹریچر رعایتی نرخ میں دستیاب تھا ۔