اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایم کیوایم یونٹ آفس اور امام بارگاہ کے قریب بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردی کے ذریعے لبرل، روشن خیال، اعتدال پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش کی جارہی ہے
کراچی۔۔۔۔27اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اور نگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایم کیوایم یونٹ آفس اور امام بارگاہ کے قریب بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اواور دھماکوں کے نتیجے میں دوافراد کی و شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے دفاتر پر بم دھماکے کرنے اورقتل وغارتگری کرنے والے عناصر دراصل لبرل ، روشن خیال ، اعتدال پسندجماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چندر وز میں ایم کیوایم کے ایک حق پرست امیدوار سمیت درجنوں کا رکنان کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن ان واقعات میں ملوث دہشت عناصر کوا بھی تک گرفتا ر نہیں کیا جاسکا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر نگراں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔جناب الطاف حسین نے شہیدہونے والے ا فراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی تو فیق دے ۔انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔