کراچی کے علاقے کمہار واڑہ میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردوں نے روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ کردیا ہے
دہشت گرد پرامن سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں
ریاست اور اسکے ادارے دہشت گرد ی کوروکنے میں قطعی ناکام ہوچکے ہیں
لندن۔۔27اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ کر دیا ہے ،پرامن سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے اور ریاست اور اسکے ادارے دہشت گرد ی کوروکنے میں قطعی ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے دھماکے میں ہلا ک وزخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں اور کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند کر ے اور زخمیوں کوجلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔