Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی NA-46کے آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت۔


نوابشاہ ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی این اے-46کے آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 4/28/2013
نوابشاہ ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی این اے-46کے آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 بم دھماکے کھلی دہشت گردی اور انتخابی عمل سے لبر ل اور اعتدال پسند جماعتوں اور افراد کو باہر رکھنے کی گھناؤنی سازش ہے ، الطاف حسین
بم دھماکوں میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا

لندن۔۔۔28، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی میں این اے-46پر نامزد آزاد امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنانے کی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جارہی ہیں اور نواب شاہ میں ایم کیوایم کے عظیم الشان انتخابی جلسہ عام کے بعد ریلوے پھاٹک پر بم دھماکہ کی مذموم کاروائی اور باڑہ ایجنسی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انتخابی عمل سے لبرل اور اعتدال پسند جماعتوں اورافراد کو باہر رکھنے کی گھناؤنی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور قتل و غارتگری کے ذریعے لبر ل ، اعتدا پسند اور روشن خیال جماعتوں اور افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے والے ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور انتخابی عمل پر براہِ راست اثر ہوکر من پسند نتائج کا حصول چاہتے ہیں جبکہ ایم کیوایم سمیت تمام لبر ل پسند جماعتیں اور افراد دہشت گردوں کے ان مذموم عزائم کے آگے کسی قیمت پر سر نہیں جھکائیں گے اور اپنے جمہوری حق سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کے بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب سے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی میں آزاد امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر پر بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور لبر ل و اعتدا ل پسندجماعتوں اور افراد کو انتخابی باہر سے رکھنے کی کھلی سازش کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کا سدباب کیاجائے ۔

12/21/2024 8:20:24 PM