قصبہ کالونی بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اسلم انجم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں نامزد حق پرست امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی سمیت، ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کی کثیر تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔28، اپریل 2013ء
گزشتہ روز قصبہ کالونی میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اسلم انجم کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان الفتح قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ قصبہ کالونی نمبر ڈھائی میں واقع جامع مدینہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے قومی اسمبلی کے حلقہ 241کی نشست پر نامزد امیدوار اقبال قادری ، این اے 242کی نشست پر نامزد امیدوار محبوب عالم ، پی ایس 95کی نشست پر نامزد امیدوار عالم دستگیر ، پی ایس 96کی نشست پر نامزد امیدوار مظاہر امیر ، سابقہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ و اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔