Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے اتلاف پر کل سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے، رابطہ کمیٹی کی اپیل


بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے اتلاف پر کل سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے، رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 4/27/2013
بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے اتلاف پر کل سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے، رابطہ کمیٹی کی اپیل
ایم کیوایم نے کراچی میں بم دھماکوں کے حوالہ سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ سے جلد عوام کوآگاہ کیا جائے گا
سندھ بھرکی تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری یوم سوگ کے موقع پر اپنا کاروبار، ٹرانسپورٹ اور دیگر سرگرمیاں بند رکھیں
عوام، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی کمیٹیاں تشکیل دیں
رابطہ کمیٹی پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں قصبہ کالونی میں بم دھماکوں پر اظہار مذمت
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کہ کراچی میں بم دھماکوں کے حوالہ سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی رپورٹ سے جلد عوام کوآگاہ کیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کے خلاف تواتر سے کئے جانے والے حملوں ، بے گناہ انسانی جانوں کے اتلاف پر کل بروز اتوار مورخہ 28، اپریل 2013ء کو سندھ بھرمیں یوم سوگ منایا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ بھرکی تاجربرادری اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پرسوگ میں شرکت کرکے اپنا کاروبار ، ٹرانسپورٹ اوردیگر سرگرمیاں بند رکھیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات پر صبر وتحمل سے کام لیں اور یوم سوگ کو ہرقیمت پر پرامن رکھیں ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں اور بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے کارکنان وہمدردوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے واقعات سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی کمیٹیاں تشکیل دیں جو ہرمشکوک اور اجنبی گاڑی یا افرادکی آمد پر لوگوں کو ہوشیار کرے اور مشکوک گاڑیوں اور افراد کے بارے میں فوری طورپر پولیس کے مرکز15 یا قریبی دتھانے رینجرز کے آفس 1101 پر اطلاع دیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ حفاظتی کمیٹیوں کے ارکان مشکوک واجنبی گاڑیوں اور افراد کی آمد یا اطلاع پرالارم یا الارمنگ سیٹیاں بجاکر دیگراہل محلہ کو ہوشیار کریں۔
رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، آزاد کشمیر، گلگت اور بلتستان میں ایم کیوایم کے زونل، ڈسٹرکٹ اور یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ بھی بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان وہمدردعوام سے کہاکہ وہ اپنے اتحاد کو برقراررکھیں ، حالات پر کڑی نظررکھیں اوراحتیاط کے ساتھ اجتماعات منعقد کرکے آپس میں غوروفکر کریں کہ یہ دھماکے کون کررہا ہے ؟ کیوں کررہا ہے ؟ کس کے خلاف کررہا ہے ؟اور ان بم دھماکوں کے کیا مقاصد ہیں؟ کون حق پر ہے اور کون حق کے خلاف اسلام کا لبادہ اوڑھ کر حق کو کچلنے اور مٹانے کا عمل کررہا ہے ؟

12/23/2024 11:05:00 AM