صدر مملکت آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
اعتدال پسند جماعتوں کے مابین اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت پر اتفاق
ایم کیوایم اور پی پی پی کو طاقت کے ذریعہ انتخابات سے دور رکھنے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لندن ۔۔۔28، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ان اعتدال پسند جماعتوں کے مابین اتحاد اوراتفاق کی اشدضرورت ہے ۔ ہفتہ کی سہ پہر ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایم کیوایم اور پی پی پی کے دفاتر پر بم حملوں اور انہیں طاقت کے ذریعہ انتخابات سے دور رکھنے سمیت ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایم کیوایم اور پی پی پی کے کارکنان اور ہمدردوں کی شہادت پر ایک دوسرے سے دلی تعزیت بھی کی۔