الطاف حسین اور اسفند یار ولی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لبرل، پروگریسیو اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالہ سے تبادلہ خیال
لندن ۔۔۔28، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گرد حملوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان وہمدردوں کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت یاب کرے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، لبرل ،پروگریسیو اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔