Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
پاکستان سے پولیووائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے ہرپاکستانی کوبھرپورکردار ادا کرناہوگا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان سے پولیووائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے ہرپاکستانی کوبھرپورکردار ادا کرناہوگا۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو آنے والی نسلوں کو معذور بنارہا ہے ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹھوس اور عملی اقدامات کرکے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا ہے جبکہ بیشترترقی پذیرممالک اس موذی اور خطرناک وائرس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
Read More    Posted on: 24 Oct 2013
پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدکی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدنے مومن خان مومن کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز’’نائن زیرو‘‘سے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورایم کیوایم کی جانب سے پیش کئے جانیوالے لینڈریفارمزبل کوسراہتے ہوئے اس کی بھرپورحمایت کااعلان کیا
Read More    Posted on: 23 Oct 2013
فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پرحق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا اظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کراچی میں فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں 2روپے اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مہنگائی اور بیروزگار ی کے دور میں اس اضافے کو غریب پر ظلم قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کے بیشتر علاقوں کے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ ، زائد بلنگ ، پانی کی عدم فراہمی اور ان کی قیمتوں میں اضافہ کا عذاب جھیل رہے ہیں
Read More    Posted on: 23 Oct 2013
وادی کالام میں نام نہاد جرگے کی جانب سے 4لڑکیوں کو’’سوارہ ‘‘کی ظالمانہ اور فرسودہ رسم کانشانہ بنانے پرسینیٹر نسرین جلیل کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل نے سوات کی وادی کالام میں نام نہاد جرگے کی جانب سے 4لڑکیوں کو ’’سوارہ ‘‘ کی ظالمانہ اور فرسودہ رسم کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فرسودہ اورخود ساختہ رسومات کے تحت بچیوں ، لڑکیوں اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنانا غیر اسلامی اورغیر قانونی ہے بلکہ خواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے ۔
Read More    Posted on: 23 Oct 2013
صحافت اور ہومیوپیتھی کی معروف شخصیت منیر انصاری کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صحافت اور ہومیوپیتھی کی معروف شخصیت منیر انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔(آمین)
Read More    Posted on: 23 Oct 2013
حق پرست اراکین اسمبلی کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر بلدیات اویس مظفر سے ملاقات
حیدر آباد اور میر پور خاص سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین اسمبلی کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر بلدیات اویس مظفر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی نے دونوں شہروں کی حالات زار، جگہ جگہ گندگی کے ڈیڑھ سمیت عوامی مسائل اور دونوں شہروں کے سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ا ور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی سمیت دیگر اہم مسائل کو تفصیلی سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حیدر آباد اور میر پور خاص کے مسائل کے حل کیلئے فی الفور سرکاری مشنری کو حرکت میں لاتے ہوئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ 
Read More    Posted on: 22 Oct 2013
وادی کالام میں جرگے کی جانب سے چار لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘ کی ظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالےکرنے پرحق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے سوات کی وادی کالام میں مقامی جرگے کی جانب سے چارمعصوم لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘کی فرسودہ اورظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالے کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے خواتین کے ساتھ سراسرظلم اورمعاشرے پربدنماداغ قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک میں معصوم لڑکیوں کوجرگے کے خود ساختہ غیرقانونی فیصلوں کے تحت فرسودہ اورظالمانہ رسومات کے بھینٹ چڑھانے کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے جس نے ایک بارپھر دورِ جہالت کی یاد تازہ کردی ہے
Read More    Posted on: 22 Oct 2013
ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرکے کارکن محمدندیم کی المناک شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرکے کارکن محمدندیم کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ندیم شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔
Read More    Posted on: 22 Oct 2013
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدشہیدکی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدکی والدہ شمیم بانو کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔
Read More    Posted on: 22 Oct 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست ارکان اسمبلی کا جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست ممبر قومی اسمبلی ثمن جعفری اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا افضال نے جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرکے
Read More    Posted on: 21 Oct 2013

Urdu News Archive