ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدشہیدکی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔22؍اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدکی والدہ شمیم بانو کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن کی والدہ محترمہ شمیم بانوکے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورسوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)