Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی


لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی
 Posted on: 2/23/2025

لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی
تقریب کے مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤدجان احمدزئی تھے
 تقریب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ مختلف سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے بلوچوں ، سندھیوں ، پشتونوں، کشمیریوں اور پنجابیوں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی

لندن۔۔۔23، فروری2025ئ
بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی کتاب  ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی لندن کے علاقے ایجوئیر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤدجان احمدزئی تھے ۔تقریب سے جناب الطاف حسین ،میرسلیمان داؤد اوررابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ مختلف سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے بلوچوں ، سندھیوں ، پشتونوں، کشمیریوں اور پنجابیوں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر ہال کو جناب الطاف حسین کی تصاویر ، ایم کیوایم کے پرچموں اور بینروں سے سجایاگیا تھا جبکہ ڈائس کے آگے جناب الطاف حسین کی کتاب کے سرورق کی تصویر بھی لگائی گئی تھی۔
ہال میں ایک اسٹال پر جناب الطاف حسین کی تصنیفات ''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' اور ''اسرائیل فلسطین تنازعہ '' بھی رکھی گئیں تھیں جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے I Support Altaf Hussain مہم کے سلسلے میں عطیات بھی جمع کیے جارہے تھے ۔
 جناب الطاف حسین کی ہال میں آمد کااعلان ہوا تو تقریب کے شرکاء نے فلک شگاف نعروں اور تالیوں کی گونج میں جناب الطاف حسین کا پرجوش استقبال کیا،اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہورومعروف ترانہ ''مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین بجایاگیاتو شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھااورتمام شرکاء نے کور س کی شکل میں ترانے کا ساتھ دیااور پرجوش نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین ہاتھ ہلاکر شرکاء کے نعروں کاجواب دیتے رہے ۔ بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤد جان احمدزئی ہال میں پہنچے تو جناب الطاف حسین نے انہیں تقریب میں خوش آمدید کہا، ان گلے ملے ، معانقہ کیا اورانہیں گلدستہ پیش کیا۔
جناب الطاف حسین کی کتاب''مسئلہ بلوچستان …تاریخ کے آئینے میں '' کی رونمائی کامرحلہ آیاتورابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، اراکین رابطہ کمیٹی سفیان یوسف ، افتخار حسین اور ارشدحسین نے جناب الطاف حسین کو ان کی کتاب ایک خوبصورت بکس میں رکھ کرپیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے بکس میں سے کتاب نکال کراس کی رونمائی کی اورحاظرین کواپنی کتاب دکھائی۔ حاظرین نے زوردارتالیوں سے ان کی کتاب کاخیرمقدم کیا۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک کوکتاب کی رونمائی پر انہیں مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ 
 جناب الطاف حسین نے اپنی کتاب مہمان خصوصی خان آف قلات میرسلیمان داؤدجان احمدزئی کو پیش کی ۔ خان آف قلات نے جناب الطاف حسین کوگلے لگاکر انہیں اس کتاب پر مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے خان آف قلات کے لئے کتاب پر آٹوگراف دیا۔ تقریب سے خطاب کے بعد حاضرین نے جناب الطاف حسین نے ان کی کتاب پرآٹوگراف بھی لئے ۔تقریب میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی اور ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے اپنے کلام بھی پیش کیے جنہیں جناب الطاف حسین، خان آف قلات اورحاضرین نے بے حد پسند کیاا ور دل کھول کرداد دی۔ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور اس دوران مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضح بھی کی گئی ۔ 



2/24/2025 4:34:38 PM