Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پرحق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا اظہارمذمت


فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پرحق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا اظہارمذمت
 Posted on: 10/23/2013
فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پرحق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کا اظہارمذمت 
آٹے کی قیمت میں من مانے اضافے پر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لانا افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے ، ارکان صوبائی اسمبلی 
عوام کو آٹے کی قیمتوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے فی الفور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، ارکان صوبائی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔23، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کراچی میں فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں 2روپے اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مہنگائی اور بیروزگار ی کے دور میں اس اضافے کو غریب پر ظلم قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کے بیشتر علاقوں کے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ ، زائد بلنگ ، پانی کی عدم فراہمی اور ان کی قیمتوں میں اضافہ کا عذاب جھیل رہے ہیں جبکہ اب فلور ملز اور چکی مالکان نے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کئے جانے والے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور پریشان کن اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اورکسی بھی مہذب معاشرے میں ایسی صورتحال میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بجائے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں من مانے اضافے پر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لانا افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے ۔ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فلور ملز اور چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں 2روپے اضافہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس ضمن میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے فی الفور مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 



9/28/2024 4:16:20 AM