Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدکی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات


پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدکی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
 Posted on: 10/23/2013
پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدکی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات 
وفدکاایم کیوایم کی جانب سے لینڈریفارمزبل کوسراہتے ہوئے اس کی حمایت کااعلان 
ایم کیو ایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں لینڈریفارمزکاقانون جلدازجلدنافذالمعل ہوتاکہ ہاریوں کووڈیروں اور جاگیر داروں سے نجات دلائی جاسکے
کراچی: ۔۔۔23، اکتوبر2013ء 
پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے چاررکنی وفدنے مومن خان مومن کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز’’نائن زیرو‘‘سے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورایم کیوایم کی جانب سے پیش کئے جانیوالے لینڈریفارمزبل کوسراہتے ہوئے اس کی بھرپورحمایت کااعلان کیا۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں نصف گھنٹے سے زائدجاری رہی جس میں ملک کی سیاسی،اقتصادی اورمعاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ کیاگیااوردونوں جانب سے باہمی رابطوں کومزیدآگے بڑھانے پرزوردیاگیا۔ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے وفدکے ارکان کوایم کیوایم کی جانب سے خوش آمدید کہااورانہیں ایم کیوایم کی 29 سالہ عملی جدوجہداورپاکستان میں لینڈریفارمزکے حوالے سے ایم کیوایم کی کوششوں سے تفصیلاًآگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم واحدجماعت ہے جوغریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے اسی پاداش میں ایم کیوایم کے سازشوں تانے بانے تیارکرکے اس پرمظالم کے پہاڑتوڑے جاتے رہیں ہیں اورآج بھی ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم روزاول سے چاہتی ہے کہ پاکستان میں جلداز جلد لینڈریفارمزکاقانون نافذالمعل ہوتاکہ محنت کش غریب ہاریوں کووڈیروں اور جاگیر داروں کے ظلم سے نجات دلائی جاسکے۔پاکستان برطانیہ لینڈریفارمزفورم کے وفدمیں ظفر اقبال، نوشادچندی اورمس زینب شامل تھی اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی فرحت خان،وسیم ،عامرمعین پیرزادہ اورکامران اختربھی موجود تھے۔



12/28/2024 3:52:38 AM