Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
Posted on: 2/15/2025
عوام وکارکنان سے اپیل: الطاف حسین کے نظریے اور فکروفلسفہ کے فروغ کےلئے ٹوکن کے طورپر محض ایک روپیہ دیں۔ اس عوامی مہم کو '' آئی سپورٹ الطاف حسین '' (I Support Altaf Hussain) کانام دیاگیا ہے …………………………………………
#ISupportAltafHussain
ایم کیوایم کے جتنے بھی کارکنا ن اورہمدرد ہیں، وہ چاہے پاکستان کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوں ،کسی بھی شہر، گاؤں یادیہات میں رہتے ہوں، وہ مہاجرہوں یاغیر مہاجر ہوں، وہ کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں، کسی بھی مسلک ،فقہ، عقیدے یامذہب کے ماننے والے ہوں لیکن اگروہ الطاف حسین کے نظریے اورفکروفلسفہ سے متفق ہوں اور ایم کیوایم کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہوں تومیری ان سب سے پرزور اپیل ہے کہ وہ الطاف حسین کے نظریے اور فکروفلسفہ کے فروغ کے لئے ٹوکن کے طورپرتحریک کو محض ایک روپیہ دیں۔ اس عوامی مہم کو '' آئی سپورٹ الطاف حسین '' (I Support Altaf Hussain) کانام دیاگیا ہے۔ اس مہم کامقصدکارکنان وعوام میں احساسِ شراکت کوبیدار کرنا، محروم عوام کے حقوق کے پیغام کوعام کرنااوراس عوامی جدوجہد کومنظم انداز میں آگے بڑھاناہے۔ الطاف حسین کی ایم کیوایم سے ہمدردی رکھنے والے جولوگ بھی اس عوامی مہم میں حصہ ڈالناچاہتے ہیں وہ اپنے اپنے علاقے میں رہنے والے ایم کیوایم کے کسی بھی وفاپرست کارکن کوایک روپیہ جمع کراسکتے ہیں۔ اگرکسی گھرمیں رہنے والے افراد ایک سے زائد ہیں تووہ اپنی فیملی یاخاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق فی کس کے حساب سے اتنے روپے اس مہم میں جمع کراسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی کارکن کے گھروالے بھی الطاف حسین کی فلاسفی اورنظریے کے ماننے والے ہوں تووہ کارکن انہیں بھی اس مہم میں شریک کرسکتاہے اورفی کس ایک روپے کے حساب سے اپنے گھر والوں اور خاندان کے ہم خیال افراد سے بھی ایک روپے کی ٹوکن رقم جمع کرسکتاہے۔ کارکنان اس رقم کواپنے اپنے علاقوں کے متعلقہ ذمہ داروں کے پاس جمع کرائیں گے ۔ میری تحریک کے کارکنوں اور تمام شعبہء ہائے زندگی اورتمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ '' آئی سپورٹ الطاف حسین '' مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔اس عوامی جدوجہد کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوکر اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں اورٹوکن کے طورپر محض ایک روپے کی شکل میں اس عوامی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں اوراسے کامیاب بنائیں۔ الطاف حسین 15فروری 2025ئ
2/19/2025 12:38:54 PM
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آ
...
04 Feb 2025
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اورگرفتار
...
02 Feb 2025
فوج اگرملک کی لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کیلئے مارشل لاء نافذ کرتی
...
02 Feb 2025
سندھ اوربلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے موضوع پربرطان
...
30 Jan 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us