Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کوبلوچوں کی بات سننی ہوگی، تمام ناراض بلوچ لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن وہ بات فوج کی شرائط پرنہیں بلکہ بلوچوں کی شرائط پر ہوگی۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوپیشکش


 Posted on: 2/23/2025

فوج کوبلوچوں کی بات سننی ہوگی، تمام ناراض بلوچ لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن وہ بات فوج کی شرائط پرنہیں بلکہ بلوچوں کی شرائط پر ہوگی۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوپیشکش
بلوچ عوام کی جدوجہدپرانہیں اپنی غیرمشروط حمایت اورتعاون کایقین دلاتا ہوں
 کتاب '' مسئلہ بلوچستان ۔تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی سے خطاب

لندن… 23  فروری 2025ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کوبلوچوں کی بات سننی ہوگی ، انہوں نے پاکستا ن فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کوپیشکش کی کہ وہ تمام ناراض بلوچ لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیارہیں لیکن وہ بات فوج کی شرائط پرنہیں بلکہ ان بلوچوں کی شرائط پر ہوگی ۔ انہو ں نے یہ بات بلوچستان کے بارے میں اپنی کتاب '' مسئلہ بلوچستان ۔تاریخ کے آئینے میں '' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لندن کے علاقے ایجویئر کے ایک مقامی ہال میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی خان آف قلات میرآغا سلیمان داؤدجان احمدزئی تھے جبکہ اس تقریب میں دیگربلوچ اورسندھی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین نے خان آف قلات میرآغاسلیمان داؤدجان احمدزئی کواپنی کتاب پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے کورٹ میں گیند ڈال دی ہے، اب انہیں فیصلہ کرناہے ۔جس طرح وہ اپنے بچوں کواہمیت دیتے ہیں اسی طرح انہیں بلوچوں اورپاکستان کے تمام علاقوںاورتمام مظلوم قوموں کوبھی اہمیت دینی چاہیے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اور الطاف حسین پر بہت الزامات لگائے گئے۔ الطاف حسین کوملک دشمن ، دہشت گرد اورنہ جانے کیاکچھ کہاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کسی کی دشمن نہیں، مہاجربھی کسی کے دشمن نہیں ،ہم پنجابیوں کے خلاف نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جوفوج ظلم کررہی ہے اس کی اکثریت پنجابی ہے ۔ ہم فوج کے ظلم کے خلاف آوازاٹھاتے تھے توپنجاب کے عوام کہتے تھے کہ پنجابیوں کوبرامت کہو ۔ پنجاب کے لوگوں نے بلوچوں، مہاجروں، سندھیوں، پشتونوں سب کو غدار کہااورتمام قوموں کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کی لیکن آج جب فوج نے پنجاب میں کریک ڈاؤن شروع کیاہے توفوج کی زیادتیاں پنجاب کے عوام کے سامنے بھی آگئی ہیں اورآج وہ بھی نعرے لگارہے ہیں کہ '' یہ جودہشت گردی ہے …اس کے پیچھے وردی ہے '' ۔  میں پنجاب کے لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ کسی بھی قوم کوغدارنہ کہیں کیونکہ جب کسی کاحق ماراجاتاہے تووہ آواز اٹھاتاہے جیسے آج دیگرقومیں حق تلفیوں کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اکثر لوگ دوسری قوموں کابہتاخون دیکھ کرخاموش ہوجاتے ہیں اوراس پر مصلحت کاشکارہوجاتے ہیں لیکن میں نے بلوچوں پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اورعوام کومسئلہ بلوچستان کے اسباب اورحقائق بیان کرنے کے لئے کتاب لکھی۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ نہیں تھابلکہ اس پر قبضہ کیاگیا اور طاقت کے زورپر اس کوپاکستان میں شامل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی کتاب میں ریاست قلات کی تاریخ اوربلوچوں پر ہونے والے مظالم کوشواہد اوردستاویزات کے ساتھ بیان کیاہے۔ جناب الطاف حسین نے خان آف قلات میرسلیمان داؤدجان احمدزئی کی آمد پر شکریہ ادا کیااور بلوچ عوام کی جدوجہدپرانہیں اپنی غیرمشروط حمایت اورتعاون کا یقین دلایا۔



2/24/2025 4:31:26 PM