Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وادی کالام میں جرگے کی جانب سے چار لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘ کی ظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالےکرنے پرحق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہارمذمت


وادی کالام میں جرگے کی جانب سے چار لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘ کی ظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالےکرنے پرحق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہارمذمت
 Posted on: 10/22/2013
وادی کالام میں جرگے کی جانب سے چار لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘ کی ظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالےکرنے پرحق پرست اراکین قومی اسمبلی کااظہارمذمت
سوارہ،ونی جیسی فرسودہ اورظالمانہ رسومات خواتین کے ساتھ ظلم اورمعاشرے پربدنماداغ ہیں،حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
کراچی:۔۔۔22؍اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے سوات کی وادی کالام میں مقامی جرگے کی جانب سے چارمعصوم لڑکیوں کو’’سوارہ‘‘کی فرسودہ اورظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالے کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے خواتین کے ساتھ سراسرظلم اورمعاشرے پربدنماداغ قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک میں معصوم لڑکیوں کوجرگے کے خود ساختہ غیرقانونی فیصلوں کے تحت فرسودہ اورظالمانہ رسومات کے بھینٹ چڑھانے کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے جس نے ایک بارپھر دورِ جہالت کی یاد تازہ کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ ہمارے ملک میںآج بھی خواتین کوبرابرکے حق دینے کے بجائے انہیں فرسودہ اور ظالمانہ رسومات کی بھینٹ چڑھادیاجاتاہے ۔انہوں نے سوات وادی کالام میں جرگے کے خودساختہ اورظالمانہ فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے نے دو بہنوں اوردوبھتیجیوں کی زندگی بربادکردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جومعاشرے میں خواتین کوبرابری کے حقوق فراہم کرتی ہے اوران کے حقوق کیلئے کوشاں بھی ہے،ایم کیوایم خواتین کو فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھنے سے بچانے کیلئے ہرسطح پرصدائے احتجاج بلندکرتی رہیگی۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورخیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وادی کالام میں جرگے کے غیرقانونی فیصلے کے تحت لڑکیوں کوسوارہ قراردینے کانوٹس لیاجائے اورفیصلے میں ملوث ذمہ دار افراد کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزادی جائے اورلڑکیوں کوجان ومال کاتحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے۔ 



9/28/2024 4:16:07 AM