Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے سرکاری حراست میں تشدد سے ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی شہادت اور 8کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کی سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے باعث شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ دلشاد احمد خان کی شہادت کے المناک واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کو نام نہاد جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں حکومت سندھ کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے
Read More    Posted on: 28 Oct 2013
سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

سرکاری حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے سبب شہید ہونے والے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کو عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔
Read More    Posted on: 28 Oct 2013
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد کی شہادت کے واقعہ پر از خود نوٹس لیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برنس روسیکٹریونٹ 23 کے سابق جوائنٹ یونٹ انچارج دلشاداحمد خان کی سرکاری حراست کے دوران تشددکے نتیجے میں شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس سانحہ پر دلی صدمہ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی غیرمشروط حمایت کی تھی اوریہ کہاتھاکہ اس بات کاخیال رکھاجائے کہ اس کے دوران کسی ایک جماعت کونشانہ نہ بنایا جائے، بے گناہوں کوگرفتارنہ کیاجائے،گرفتارہونے والوں میں جوبے قصورہوں انہیں رہاکیاجائے اوراگرکسی کے خلاف کوئی مقدمہ ہوتو اسے عدالت میں پیش کیاجائے لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر حراست کے دوران تشددکیاجارہاہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن دلشادکو 
Read More    Posted on: 27 Oct 2013
ایم کیوایم کے کارکن دلشاد احمد خان کی دوران حراست بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت ماورائے عدالت قتل ہے، حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ ایم کیوایم برنس روڈسیکٹرکے 53سالہ کارکن دلشاداحمدخان کی دوران حراست بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاکت ماورائے آئین وقانون ہے، کیا آئیں اورقانون پرعمل کئے بغیرامن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے؟ کیا قانون پرعمل کئے بغیر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے؟ ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق ان کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اوران کی گردن پرچوٹ کی وجہ سے دماغ کوملنے والے خون کے راستے میں رکاوٹ پڑنے کی وجہ سے دلشاد احمد خان پر فالج کاحملہ ہوااوروہ کومہ میں چلے گئے جبکہ ان کی ٹانگوں اورجسم کے دیگرحصوں پربھی چوٹوں کے 
Read More    Posted on: 27 Oct 2013
ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے کارکن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 95کے کارکن حسین مہدی کی والدہ محترمہ زرینہ بانو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے
Read More    Posted on: 27 Oct 2013
PFUJکے الیکشن میں گرین پینل کی کامیابی پر نومنتخب صدر راناعظیم ، سیکریٹری جنرل امین یوسف اور دیگر عہدیداران کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال نے پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ (PFUJ)کے الیکشن میں گرین پینل کی کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
Read More    Posted on: 27 Oct 2013
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ70کے کارکن محمدحسن کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدحسن شہید کے سوگوار لواحقین دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ
Read More    Posted on: 26 Oct 2013
سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دوران حراست ایم کیوایم کے سابق یونٹ انچاج دلشاد احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23کے سابق یونٹ انچارج دلشاد احمد خان کودوران حراست انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے اورانہیں نیم مردہ حالت میں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ
Read More    Posted on: 26 Oct 2013
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن (عرف سلیم) کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ70کے کارکن محمدحسن عرف سلیم ولدعبدالقادرکوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی المناک واردات کوایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کاتسلسل اور شہر کا امن خراب کرنے کاحصہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 26 Oct 2013
ANPکوئٹہ کے سابق صوبائی صدر عبد الظاہر کانسی کے اغواء کاروں کو گرفتار کیا جائے، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے ANPکوئٹہ کے سابق صوبائی صدر عبدالظاہر کانسی کے اغواء کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ یوسف شاہوانی نے عبدالظاہر کے اہلخانہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عبد الظاہر کے اغواء ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا
Read More    Posted on: 26 Oct 2013

Urdu News Archive