بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب کے سامنے پی ایف یو جے کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی
بھوک ہڑتالی صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر
لندن ۔۔۔15، فروری 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے ارکان پر مشتمل وفد نے کراچی پریس کلب کے سامنے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور پیکا قانون کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنے والے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد میں ایم کیوایم کے اراکین انور خان ترین ، ایڈوکیٹ ادریس علوی ، جرنلسٹ فیصل مجیب ، ایڈوکیٹ سلیمان ودیگر شامل تھے۔
ایم کیو ایم کے اراکین نے بھوک ہڑتالی صحافیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون ایک جابرانہ اورسیاہ قانون ہے جوکہ آزادی صحافت و اظہار رائے کی آزادی کے خلاف سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہمیشہ سے آزادی صحافت اوراظہار رائے کی آزادی کے حامی ہیں اوروہ پیکاایکٹ کوایک سیاہ قانون اورشہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کاتسلسل قراردیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم آزادی صحافت اورآزادی اظہارکیلئے جمہوری جدوجہد کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ہے اور ان کے آئینی ، قانونی اور جمہوری حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔
اس موقع پر بھوک ہڑتالی صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے ایم کیوایم کے ارکان کی بھوک ہڑتالی کیمپ آمد اوربھوک ہڑتالی صحافیوں سے اظہار یکجہتی پر جناب الطاف حسین سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں کواس کالے قانون کے خلاف متحدہ ہونا ہوگا اورآزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا۔
٭٭٭٭٭