متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست ارکان اسمبلی کا جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی
متاثرہ لڑکی کو ایم کیوایم کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، حق پرست ارکان اسمبلی ثمن جعفری اور سمیتا افضال
کراچی۔۔۔21اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست ممبر قومی اسمبلی ثمن جعفری اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا افضال نے جناح اسپتال جا کر ڈیفنس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرکے ایم کیو ایم کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم لڑکی سے زیادتی کرنے اور قتل کرنے کوشش کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث اصل درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔