Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحیفظ معارفی نے عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلا ن کردیا


اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحیفظ معارفی نے عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلا ن کردیا
 Posted on: 5/6/2013 1
اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحیفظ معارفی نے عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلا ن کردیا 
علامہ مفتی عبد الحفیظ معارفی کی 25رکنی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات 
کراچی۔۔۔۔۔6مئی، 2013ء
اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحفیظ معارفی نے عام انتخابات 2013ء میں نامزد حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے اور عوامِ اہلسنت سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز 25رکنی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور توصیف خانزادہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی نائب صدر مولانا محمد شفیع رانا قادری ، مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا محمد عرفان حسین قادری اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ملاقات میں وفدنے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کے علماء و مشائخ عظام نے دہشت گری اور شدت پسندسرگرمیوں کی ہمیشہ نہ صرف شدید اور کڑی تنقید کی ہے بلکہ سنی دارالافتاء سے کئی بار سینکڑوں مفتیان کرام کی جانب سے ان کے مکروہ اعمال کے حرام ہونے کا واضح فتوی بھی جاری ہوچکا ہے۔ وفد نے کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی، بم دھماکوں، قتل و غارت گری اور امن عامہ کے بگڑتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور ان واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو عام انتخابات میں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔ وفد نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ظلمتوں کے دور میں کسی بھی قسم کی مصلحت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہمیشہ حق گوئی اور بے باکی سے صدائے حق بلند کی ہے اور وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے باوجودآج بھی اپنے اصولی مؤقف پر یقین اور استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔وفد نے دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے خلاف جناب الطاف حسین کے بیانات اور اقدامات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اہلسنت علماء کونسل پاکستان، کراچی کے نمائندہ وفد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لئے ایم کیو ایم نہ پہلے کبھی کسی باطل اور طاغوتی قوت کے سامنے جھکی تھی اور نہ ہی آئندہ جھکے گی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیا اور حق پرست امیدواروں کی حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا بھی ادا کیا ۔



12/23/2024 4:33:25 PM