عوام وکارکنان نجی ٹی وی کے رپورٹر ذوالفقار پیرزادہ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعا لیٰ کےحضور خصوصی دعا ئیں کریں، الطاف حسین
لندن ۔۔6مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں عز یز آباد میں د ھماکے نتیجے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر ذوالفقار پیرزادہ کے شدید زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ، جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لپیٹ سے اب کسی بھی مکتبہ فکر کے لو گ محفوظ نہیں ہیں ،جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ذوالفقار پیرزادہ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعا لیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں واضح رہے کہ ذوالفقار پیر زادہ 4مئی کی شب ایم کیوایم عزیز آباد یونٹ کے قریب ہونے والے دھماکہ میں زخمی ہوئے تھے اور وہ ان دنوں نجی اسپتال میں زیر اعلاج ہیں ۔