بم دھماکوں او ربزدلانہ کاررائیوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے دور نہیں کر سکتے، محبان پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات آرگنائزر و اراکین کمیٹی
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب بم دھماکوں کی بزدلانہ کارروائیوں پر اظہار مذمت
مورخہ:06؍ مئی 2013ء
محبان پاکستان (اوورسیز ) متحدہ عرب امارات کے آرگنائزر و اراکین مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے قریب عزیز آباد بلاک 8میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر انتہا پسندوں کے بزدلانہ بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہبم دھماکوں او ربزدلانہ کاررائیوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے دور نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کو متنبہ کیا کہ ایم کیوایم حق پرستی کے متوالوں کی تحریک ہے اور حق پرستی کی تحریک میں شامل کارکنان کے بلند عزم و حوصلوں کے آگے جبر کا کوئی ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور معصوم بچوں کے سوگو ار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ محبان پاکستان (اوورسیز ) متحدہ عرب امارات کے آرگنائزر اور اراکین مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر بموں سے حملوں کی تسلسل کے ساتھ جاری کاروائیوں کا فی الفور سدباب کیاجائے اور ایم کیوایم کو دہشت گردی کے ذریعے عام انتخابات سے دور رکھنے کے پیچھے کارفرما تمام عوامل بے نقاب کرکے پرامن انتخابی ماحول کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے ۔