عوام نے زوردارتالیوں اورنعروں سے حق پرست امیدواروں کوخوش آمدید کہا
لندن ۔۔۔6 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کاتعارف بھی کرایا۔عوام نے زوردارتالیوں اورنعروں سے حق پرست امیدواروں کوخوش آمدید کہا۔ تمام امیدواروں نے اسٹیج پر وکٹری کے نشان بناکر عوام کے نعروں اورتالیوں کاجواب دیا۔ جناب الطاف حسین نے جن امیدواروں کے ناموں کااعلان کیاان میں ٹنڈوالہیار سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-223 ۔سے ساجد وہاب خانزادہ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-51 سے حق نواز قائم خانی اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-52 (چمبڑ) سے مقبول حسین اوٹھو شامل ہیں۔ ٹھٹھہ (سجاول) سے ایم کیوایم کے نامز د امیدوار وں میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237 (ٹھٹھہ ، سجاول ) سے غلام محمد خشک،قومی اسمبلی کے حلقہ NA-238 (ٹھٹھہ، کیٹی بندر، جاتی ) سے فہمیدہ شاہ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-84 (ٹھٹھہ سٹی) سے عبدالحمید شیخ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-85 (میرپورساکرو، گھارو)سے ہیراسمٰعیل سوہو،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-86 (سجاول) سے فہمیدہ شاہ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-87 (شاہ بندر، جاتی) سے سید باقر شاہ اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-88 (گھوڑاباڑی، کیٹی بندر) سے ڈاکٹر دلدار خاصخیلی شامل ہیں۔ جناب الطاف حسین نیعمر کوٹ سے ایم کیوایم کے جن نامزد امیدواران کے ناموں کااعلان کیاان میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-228 (عمرکوٹ) سے سنی ہو اوڈھ ( SUNEHO OAD )قومی اسمبلی کے حلقہ NA-229 (تھرپارکر، ڈیکو مٹھی) سے میگھارام ایڈوکیٹ ،قومی اسمبلی کے حلقہ NA-230 (تھرپارکر ، نگرپارکر) سے ارباب شیرمحمد نوہڑی ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-60 (ڈیپلو) سے ہیموں بچانی ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-61 (مٹھی) سے میرو معصوم ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-62 (نگرپارکر) سے متھرا داس ،صوبائی اسمبلی کے حلقہPS-63 (چھاچھرو) سے ارباب منتھار نوہڑی صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-68 (کنری) سے ساجد علی بھٹی،صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-69 (ڈھورونارو، سمارو) سے مقصود احمد شیخ اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-70 (عمرکوٹ ) سے پونجو مل ایڈوکیٹ شامل ہیں۔