Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات اور ان میں متعدد بیگناہ افراد کی ہلاکتوں پر ملک کی تما م سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مکمل خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بلاشبہ قومی المیہ ہے کہ سیاسی ومذہبی جماعتیں اور ان کے رہنمادہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بے حسی ،بے شرمی اور مفاد پرستی کا مظاہرہ کر تے ہوئے پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں
Read More    Posted on: 24 Apr 2013
الطاف حسین کا سوات، مانسہرہ اور ڈی آئی خان بم دھماکوں پراظہار تشویش ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سوات، مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں بم دھماکوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فی الفورنوٹس لیں 

Read More    Posted on: 24 Apr 2013
ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری لمحہ فکر یہ ہے،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب بم دھماکہ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ میں ملوث دہشت گرد وں کی عدم گرفتاری ایک لمحہ فکر یہ ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Apr 2013
انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اور کارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز بدھ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزچورنگی پرانتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں وہمدردوں کے شہیدوزخمی ہونے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات کے پیش نظر کل بروز بدھ کو پورے سندھ میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
تاجر انجمنوں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے رابطہ، کارکنوں کی شہادت پر اظہار افسوس
تاجربرادری کی بیشترانجمنوں اورٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کرکے کراچی میں دھماکوں اور دہشت گردیوں کے مسلسل واقعات کے ذریعے ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں، عہدیداروں، کارکنوں اورہمدردوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات پر دلی افسوس کااظہارکیاہے
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
کوئٹہ کے علاقے نیچاری میں خود کش دھماکہ میں ایف سی اہلکار سمیت چار افراد کی ہلاکت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے نیچاری میں خود کش دھماکہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اورخود کش دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 4افراد کے جا ں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ میں آج ہونے والے بم دھماکے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا تسلسل ہے ۔
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر دھماکہ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دو کارکنان کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے شہید ہونے والے کارکنا ن کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کر تے ہوئے کہا آپ صبر کریں اور اس بات پر یقین رکھیں ک معصوموں کا خون بہانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے 
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر دہشت گردوں کے حملہ پر الطاف حسین کا شدیداظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیپلزچورنگی میں واقع کیفے پیالہ کے قریب ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے حملے میں ایم کیوایم کے متعددذمہ داران وکارکنان کے شہیدو زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
بزدلانہ حملے ایم کیوایم کو اپنے مشن ومقصد پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیئے کے مطابق پیپلزچورنگی کے قریب ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر ہونے والے بم دھماکے میں ایم کیوایم کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوکارکنوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے شہید کارکنان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
Read More    Posted on: 23 Apr 2013
ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے حامی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پی ایس45,46,49,48 کے الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا
Read More    Posted on: 23 Apr 2013

Urdu News Archive